خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 588
خطبات ناصر جلد چہارم ۵۸۸ خطبه جمعه ۱۵ دسمبر ۱۹۷۲ء بنیان مرصوص کی طرح متحد دنیا کی اقوام کو آگے سے آگے لے جانے کے لئے جذبہ مسابقت رکھنے والے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم نے جو مسابقت جو ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی را ہیں اختیار کرنی ہیں اس کا نتیجہ یہ نکلے گا اور اس مسابقت کی طرف اسلام ہمیں توجہ دلا رہا ہے۔چنانچہ سورہ حدید میں فرمایا۔سَابِقُوا إلى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ (الحديد : ۲۲) یہاں یہ فرمایا کہ ہم نے جو یہ حکم دیا تھا کہ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ اس کا نتیجہ الْخَيْرِ نکلے گا۔فرمایا سا بقوا که جلدی سے آگے بڑھو کس چیز کی طرف ؟ خیرات کی طرف بڑھ کر خیرات کی طرف سبقت لے جانے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی مغفرت کی طرف۔اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی اس جنت کی طرف جس کی قیمت عالمین ہیں۔یعنی زمین و آسمان اس کی قیمت ہیں۔یہ اتنی قیمتی شے ہے اس کی طرف آگے بڑھو۔یہ ہے مُسَابَقَتُ فِي الْخَيْرَات اور یہ ہے مُسَابَقَتُ إِلَى الْخَيْرَات اور عوامی حکومت میں عوام کا آپس میں مقابلہ اِلی الخَيْرَات ہونا چاہیے۔سر پھٹول میں مسابقت نہیں۔مکانوں کو جلانے میں مسابقت نہیں ، گاڑیوں کو ٹرکوں اور بسوں کو آگ لگانے میں مسابقت نہیں، ذہنی دولت کو جو قوم کے مستقبل کی دولت ہے کلی طور پر ضائع کر دینے میں مسابقت نہیں کہ کون کسی کا وقت زیادہ ضائع کرتا ہے مسابقت اس بات میں ہے کہ تمہارا بھائی اگر تمہارے پاس آ کر کہتا ہے کہ یہ سبق مجھے مجھ نہیں آیا تو اس کو سمجھاؤ۔اگر ایک شخص تمہارے پاس آتا ہے کہ میں نے کسی مجبوری کی وجہ سے لیکچر نہیں سے تم نے جو نوٹ لئے ہیں مجھے دو تا کہ میں نقل کر لوں یا ٹائپ کروالوں تم اسے دو۔ہر شخص کو پوری مدد ملنے کے بعد اور آپس میں کلی تعاون کے بعد دیکھو کون آگے نکلتا ہے اور وہ خیرات میں آگے نکلنا ہو گا وہ بھلائی میں آگے نکلنا ہوگا۔وہ قوم کو زیادہ ترقی کی راہ میں ڈالنے میں آگے نکلنا ہوگا۔وہ قوم کی پرورش کرنے میں آگے نکلنا ہوگا۔یہ ہے وہ مسابقت جس کی اسلام تعلیم دیتا ہے اور جس کے نتیجہ میں بُنیان مرصوص میں کوئی رخنہ باقی نہیں رہتا۔اگر تم نے ربوہ میں رہ کر اپنے بچوں کو سنبھالنا ہے اور دنیا کے لالچ میں نہیں آنا تو ربوہ کا نیک ماحول تمہیں برداشت کرنا پڑے گا۔اس سے تمہیں پیار کرنا پڑے گا۔لیکن اگر تم نے اس پاک فضا سے