خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 523 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 523

خطبات ناصر جلد چہارم ۵۲۳ خطبہ جمعہ ۱۷؍نومبر ۱۹۷۲ء پانی پلاتی تھیں اور زخمیوں کی مرہم پٹی کرتی تھیں یا دیکھ بھال کے دوسرے کام کرتی تھیں لیکن بوقت ضرورت میان سے تلوار نکال لیتیں اور تیر کمان ہاتھ میں پکڑ لیتی تھیں اور مردوں سے پیچھے نہیں رہتی تھیں وہ ہر مشکل کے وقت تیار رہتی تھیں پس اگر چہ مرد اور عورت کا اپنا اپنا کام اور دائرہ کار مقرر ہے لیکن ضرورت کے وقت وہ سب کا کام بن جاتا ہے۔پس ہماری احمدی بہن غلبہ اسلام کی اس جدو جہد سے باہر نہیں رہ سکتی اور نہ اسے باہر رکھا جا سکتا ہے۔اس عظیم جدو جہد میں اسے شامل کرنا پڑے گا چنانچہ اگر ضرورت پڑے گی تو ہم اپنی بہنوں کو روٹی پکانے والی مشینوں پر بٹھا دیں گے، اپنی ماؤں کو بٹھا دیں گے اورا اپنی بیٹیوں کو بٹھا دیں گے اور کہیں گے پیڑے بناؤ اور روٹیاں لگاؤ تا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قلعہ میں آنے والے مہمانوں کو کھانا مل سکے۔اپنے گھروں میں جب مہمان آتے ہیں تو بعض دفعہ ایک ایک عورت دس دس پندرہ پندرہ سیر آٹا گوند کر روٹیاں پکا لیتی ہے تو خدا کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مہدی کے گھر مہمان آئیں اور عورتیں باہر بیٹھی رہیں یہ تو نہیں ہوسکتا۔اگر کسی کے دل میں کوئی شبہ ہے تو وہ نکال دے۔عورتیں باہر نہیں بیٹھیں گی وہ آئیں گی اور اپنی ذمے داری کو پورا کریں گی۔تاہم ان کو یاد کرانے کی ضرورت تھی سو میں نے اس وقت یاد کرادیا ہے۔انہیں تیار رہنا چاہیے۔لجنہ اماءاللہ کو چاہیے وہ اس سلسلہ میں ان کی راہنمائی کریں۔یہ ایک عجیب بات ہے کہ روٹی پکانے کا کام عام طور پر عورت کا سمجھا جاتا ہے۔لیکن نانبائی آپ کو عام طور پر مر د نظر آتے ہیں۔اس واسطے دنیا میں احمدی مرد بھی ضرور نانبائی ہو نگے ان کو مرکز میں آنے کے لئے تیار کرنا چاہیے۔وہ یہاں جلسہ سننے اور خدا کی برکات سے حصہ پانے کے لئے آئیں۔وہ یہاں آ کر اللہ تعالیٰ کی وہ عظیم برکات ،فضل اور رحمتیں دیکھیں جو جماعت احمدیہ اور اس کے ذریعہ تمام دنیا کے انسانوں پر نازل ہو رہی ہیں۔ان کے دل اللہ تعالیٰ کے شکر کے جذبات سے معمور ہو جائیں گے تاہم وہ ساتھ یہ نیت بھی کریں کہ اگر روٹی پکانے کی ضرورت پڑی یا مجھے یوں کہنا چاہیے کہ پیڑے بنا کر روٹی بنانے والی مشین پر لگانے کی ضرورت پڑی تو ہم اس کام میں شامل ہوں گے کئی ایسے مرد اور عورتیں بھی ہیں جو عام طور پر پیڑا اور روٹی تو بنا سکتے ہیں لیکن تنور میں روٹی نہیں لگا سکتے۔اس