خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 498 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 498

خطبات ناصر جلد چہارم ۴۹۸ خطبه جمعه ۳ / نومبر ۱۹۷۲ء کی جماعت (اگر چہ کبھی چھوٹی ہوتی ہے اور کبھی بڑی ہوتی ہے لیکن کوئی زمانہ اس سے خالی نہیں ہوتا ) جب کوشاں ہوتی ہے۔اس کے لئے مجاہدہ کر رہی ہوتی ہے تو اس زمانہ کو تم کیسے برا کہو گے۔چنانچہ اس معنی کے اعتبار سے ہم یہ کہیں گے کہ زمانہ کے لئے بھی دعائیں کرو۔پس ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اے آج کے یوم الجمعہ ! تیرے اندر زندگی گزارنے والی وہ جماعت جو خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے خدا کرے کہ تیرا وجود دن کے لحاظ سے ان کے لئے ایک بابرکت دن بنے جس میں وہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور اس کی برکتوں کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے والے ہوں۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔( روزنامه الفضل ربوه ۲۲ نومبر ۱۹۷۲ ء صفحه ۲ تا ۶ )