خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 21
خطبات ناصر جلد چہارم ۲۱ خطبہ جمعہ ۱۴ /جنوری ۱۹۷۲ء ہمیں ہر پہلو سے اتنی دولت ملے ! اتنی وافر دولت کہ ہمارے ملک کا نقشہ بدل جائے۔پس اپنے نفسوں پر رحم کرتے ہوئے اور بنی نوع انسان سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے تم خدا تعالیٰ کی عطا کردہ صلاحیتوں کی زیادہ سے زیادہ نشو و نما کرو اور اپنے اپنے دائرہ استعداد کی آخری حدود پر کھڑے ہو کر تم اپنے رب سے یہ کہو اے ہمارے رب !تو نے ہمیں انتہائی پیار سے صلاحیتیں دیں اور اُن کا ایک دائرہ مقرر فرمایا۔پھر تو نے ہمیں یہ توفیق بخشی کہ ہم درجہ بدرجہ آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں اب ہم اپنی حد پر پہنچ گئے ہیں۔اب ہم اندر کی طرف منہ کرتے ہیں اور یہ دُعا کرتے ہیں کہ جس طرح تو نے ہمیں ہمارے دائرہ استعداد اور صلاحیت میں انتہا تک پہنچنے کی توفیق عطا کر کے ہمیں نجات کی معراج تک پہنچایا ہے۔اسی طرح تو ہمیں یہ توفیق بھی عطا فرما کہ اب ہم زیادہ سے زیادہ بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ایسا ہی ہو۔روزنامه الفضل ربوه ۲۶ جنوری ۱۹۷۲ ء صفحه ۲ تا ۵)