خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 366
خطبات ناصر جلد چہارم ۳۶۶ خطبه جمعه ۱۸ راگست ۱۹۷۲ء شعبہ اس کا سالانہ اجتماع ہے اگر چہ خدام الاحمدیہ کا اجتماع اصلاح نفس کی ساری ضرورتوں کو تو پورا نہیں کرتا تاہم یہ ایک حقیقت ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ یہ اجتماع نفس کی اصلاح کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اور بہترین سبق ہے اس لئے احمدی نوجوانوں کو اس طرف پوری توجہ دینی چاہیے۔ہماری رجسٹرڈ جماعتیں ہزار کے قریب ہیں رجسٹر ڈ سے مراد یہ ہے کہ جو ہمارے رجسٹروں پر درج ہیں کئی ایسی جماعتیں ہیں جو ایک جماعت کے طور پر ہمارے رجسٹروں میں درج ہیں مگر ہیں وہ دو یا تین یا پانچ یا سات آبادیوں پر مشتمل یعنی انتظامی سہولت کے پیش نظر قریبی اور چھوٹے چھوٹے گاؤں پر ایک جماعت بنادی گئی ہے۔میرے خیال میں ابھی تک خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے اجتماع میں جماعتوں کی تعداد کے لحاظ سے بمشکل پچاس فیصد نمائندگی ہوتی ہے۔صحیح اعداد و شمار تو مجھے اس وقت یاد نہیں تاہم کم و بیش پچاس فیصد نمائندگی کا مطلب یہ ہے کہ باقی پچاس فیصد جماعتوں کے نمائندے اجتماع میں شامل نہیں ہوتے حالانکہ اجتماع کی افادیت کے پیش نظر ان کو بھی شامل ہونا چاہیے تھا تا کہ اجتماعی اصلاح نفس کی جو ذمہ داری ہے اس سے ہم عہدہ بر آہوسکیں۔لیکن یہ تو اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہمارے نوجوان اجتماع میں شامل ہوں۔اگر وہ مرکز میں پہنچیں گے نہیں تو ان کی اصلاح نفس کی اجتماعی کوشش شروع کیسے ہوگی؟ لیکن انفرادی اصلاح یعنی اپنے بھائی کے نفس کی اصلاح تو یہاں بھی اور وہاں بھی ہر جگہ ہو سکتی ہے۔اس وقت مختلف جماعتوں کے خدام یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔یہ اپنی اپنی جماعتوں میں جا کر اپنے دوسرے خدام بھائیوں کی اصلاح کرنے کی کوشش کریں۔انہیں خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں شامل ہونے کی ترغیب دلائیں۔غرض ہر جماعت کا کم از کم ایک نمائندہ خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع میں ضرور شامل ہونا چاہیے۔اجتماع میں ہماری پوری کی پوری جماعت کی نمائندگی ہونی چاہیے کسی جگہ اگر ایک یا دو احمدی گھرانے ہیں انہوں نے ایک جماعت کی شکل اختیار نہیں کی مگر ہیں بڑے مخلص گھرانے۔وہ اپنے چندے براہ راست مرکز میں بھجوا دیتے ہیں۔وہ جلسہ سالانہ میں بھی شامل ہوتے ہیں لیکن