خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 225 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 225

خطبات ناصر جلد چہارم ۲۲۵ خطبہ جمعہ ۱۹ رمئی ۱۹۷۲ء ہمیں یہ عہد اور عزم کر لینا چاہیے کہ موجودہ مالی سال میں ہمارا قدم ہر لحاظ سے آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے گا خطبه جمعه فرموده ۱۹ رمئی ۱۹۷۲ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:۔رَبَّنَا اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرة : ٢٠٢) پھر حضور انور نے فرمایا:۔گذشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے بتایا تھا کہ نامساعد حالات کے باوجود اللہ تعالیٰ نے اپنی اس پیاری جماعت کو مالی قربانیوں میں پیچھے رہنے سے بچالیا ہے۔چنانچہ جو مجوزہ بجٹ تھا یعنی یہ اندازه که جماعت دورانِ سال اس قدر مالی قربانی دے گی ، اس سے زیادہ قربانی دوستوں نے پیش کی۔یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے اس لئے ہمارے دل اس کی حمد سے لبریز ہیں۔اب ہمیں یہ عہد اور عزم کرنا چاہیے کہ جس مالی سال میں ہم ابھی ابھی داخل ہوئے ہیں ،اس میں بھی ہمارا قدم کسی لحاظ سے پیچھے نہیں رہے گا بلکہ آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے گا۔میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی عطا میں سے اس کے حضور پیش کرنے کا جو مطالبہ ہے، ہماری مالی قربانی تو اس کا ایک چھوٹا سا جزو ہے۔حقیقت یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ اُس