خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 87 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 87

خطبات ناصر جلد سوم ۸۷ خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۷۰ء سامنے پیش کر دیتا ہے۔پھول کا اپنا نفس اس میں شامل نہیں ہوتا وہ تو کہتا ہے جو میرا نچوڑ تھا وہ لے جاؤ میں یہاں بغیر اپنی زندگی اور روح اور Essence(ایسنس ) کے ہوں۔پس اس یقین کے ساتھ ، اس پاک فطرت کے ساتھ اور اس فیصلے کے ساتھ کہ ہم نے اپنی ذات یا اپنے محلے کے متعلق نہیں سوچنا ہے نہ اپنے شہر اور اپنے علاقے کے متعلق سوچنا ہے بلکہ جو معاملہ سامنے آیا ہے صرف اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ ہمارے نزدیک ہماری سمجھوں کے مطابق اسلام کے غلبہ کے لئے کیا رائے دینی چاہیے اور وہ رائے آپ دیں۔غرض جو تفصیل میں نے بیان کی ہے اس کے مطابق اپنے ذہنوں کو بنائیں اور دعائیں کریں کیونکہ دعا بھی تدبیر کا ایک حصہ ہے جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صراط مستقیم پر قائم رکھے اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم محض اسی پر توکل کریں اور ہمارے فیصلوں میں اس کی رحمت اور اس کی برکت اور اس کا فضل شامل رہے تا اللہ تعالیٰ ہمیں اس مقصد میں کامیاب کرے کہ تمام دنیا پر اسلام غالب آ جائے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ ) 谢谢谢