خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 562 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 562

خطبات ناصر جلد سوم ۵۶۲ خطبہ جمعہ ۲۴/ دسمبر ۱۹۷۱ء ہلاک نہیں کر سکتی۔اس لئے ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔گو آج دنیا ہمیں طعنے دے رہی ہے اور ہمیں تضحیک کا نشانہ بنارہی ہے مگر ہم ان چیزوں کی اس لئے پرواہ نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بشارت دی ہے کہ غلبہ اسلام کا سورج طلوع ہو چکا ہے۔کالی دیوی کی کالی بدلیاں اگر سامنے آجائیں تو وقتی اور عارضی طور پر روشنی تو دُور ہوسکتی ہے لیکن وہ غلبہ اسلام کی راہ میں ہمیشہ کے لئے روک نہیں بن سکتیں۔لوگ کہتے ہیں کہ مسلم بنگال واپس کیسے آئے گا ؟ میں کہتا ہوں تم مسلم بنگال کی بات کر رہے ہو ہم تو غیر مسلم دنیا کو بھی اسلام کی طرف لانے والے ہیں اور یہ وعدہ النبی ایک دن پورا ہو کر رہے گا اور اس کے آثار آج اُفق غلبہ اسلام پر ہمیں نظر آرہے ہیں۔مجنون کا یہ خواب نہیں کہ مسلم بنگال واپس آجائے گا، مجنون کا خواب یہ ہے کہ اسلام مغلوب ہو جائے گا۔اسلام مغلوب نہیں ہوگا۔مسلم بنگال کیا ہندو بنگال بھی ،مسلم بنگال کیا ہندو بھارت بھی ،مسلم بنگال کیا عیسائی دنیا بھی، مسلم بنگال کیا کمیونسٹ ممالک بھی ، مسلم بنگال کیا دہریہ اور بت پرست بھی ، یہ سارے کے سارے اسلام کی طرف کھنچے چلے آئیں گے۔یہ اللہ تعالیٰ کی تقدیروں میں سے ایک تقدیر ہے جو کبھی ٹلا نہیں کرتی یہ تو انشاء اللہ ہو کر رہے گا مگر تم خدا سے قوت حاصل کرو اور کثرت سے استغفار کرو کیونکہ خدا تعالیٰ کی رحمت اور اُس کے فضلوں کا وارث بننے کے لئے اپنے او پر اس کی محبت میں گم ہو کر ایک موت وارد کرو گے تو پھر تمہیں ایک ایسی زندگی ملے گی کہ تمہارے لئے بھی نہایت برکت، خوشی اور مسرت کا موجب ہوگی اور دنیا کے لئے بھی رحمت اور برکت کا موجب بنے گی۔خدا کرے کہ جلد ایسا ہو جائے۔( آمین ) (روز نامه الفضل ربوه یکم جنوری ۱۹۷۲ صفحه ۲،۱)