خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 540 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 540

خطبات ناصر جلد سوم ۵۴۰ خطبہ جمعہ ۳/ دسمبر ۱۹۷۱ء جسم اور ہمارے جسم کی ضرورتوں کا سوال ہے اگر آپ قرآن کریم پر گہرا غور کریں تو آپ کو ہزاروں مثالیں ملیں گی پس بدلے ہوئے حالات میں دن رات کے حالات بدل جاتے ہیں اور دن اور رات کے بدلے ہوئے حالات میں اسلام نے بدلے ہوئے حکم دیئے ہیں اور اس طرح بڑی مہربانی کی اور بڑا پیار کیا ہے۔اسلام کی ساری تعلیم پڑھیں تو انسان دنگ رہ جا تا ہے۔فکر پیدا ہوتی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کا کس زبان سے شکر ادا کریں گے جس نے ہم پر بہت سارے اکٹھے فضل نازل کئے ہیں اور ہمیں اپنے احسانوں کے نیچے دبا کر ایک بڑی پیاری زندگی دے دی ہے۔پس ان بدلے ہوئے حالات میں جلسہ سالانہ ملتوی کر دیا گیا ہے اور انشاء اللہ جب یہ حالات بدل جائیں گے تو جیسا کہ میں نے کہا ہے ہنگامی حالات کے بعد غیر معمولی خوشیوں اور کامیابیوں کے حالات پیدا ہوں گے پھر ہم اپنے ان حالات کے مطابق کام کریں گے۔لیکن اس وقت ہر شخص کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس کو اپنا سب کچھ وقف کر دینا چاہیے اور میں ایک احمدی ہونے کی حیثیت سے اور جماعت کا امام ہونے کی حیثیت سے جب یہ کہتا ہوں کہ اپنا سب کچھ وقف کر دو تو میرا مطلب ہے کہ تمہاری دعائیں بھی اسی کے لئے وقف ہوں اور تمہارا حسنِ سلوک بھی اسی کے لئے وقف ہو۔پس ایسا ماحول پیدا کر دو کہ دشمن جو ہمیں مٹانا چاہتا ہے وہ مایوس ہو جائے اور فرشتے جو ہماری طرف بڑھنے کے لئے تیار ہیں وہ کہیں کہ یہی وہ قوم ہے جس کی ہمیں مدد کرنی چاہیے اور ان کی نصرت کے لئے آنا چاہیے۔پچھلے خطبہ کے تسلسل میں میں یہ خطبہ دے رہا ہوں۔میں نے پچھلے خطبہ میں مضمون کا ایک خاکہ پیش کیا تھا اور میں نے بتایا تھا کہ ان آیات میں جن میں سے ایک آج میں نے پڑھی ہے۔(باقی میں نے اکٹھی کر کے اپنے انتخاب کے ساتھ پچھلے خطبہ کے موقع پر پڑھی تھیں) یہ بتایا گیا ہے اور یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ قرآن کریم کوئی قصہ اور کہانی نہیں ہے بلکہ اس کی ہر چیز پر از حکمت اور سبق آموز ہے اور اس میں پیشگوئیاں ہیں مثلاً جنگ احزاب کا جب ذکر کیا تو اس میں یہ پیشگوئی تھی کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد امت مسلمہ پر ایسے حالات بھی آئیں گے