خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 538 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 538

خطبات ناصر جلد سوم ۵۳۸ خطبہ جمعہ ۳/ دسمبر ۱۹۷۱ء باہر کے ممالک میں اس کی قیمت صرف پانچ شلنگ رکھی گئی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ وہاں قریباً اڑھائی یا پونے تین روپے قیمت ہو گی۔جب ہم نے نمونے نکالے تو باہر کے ملکوں سے بھی مشورہ کیا تھا چنانچہ ایک ملک نے کہا کہ دس ہزار کے قریب وہاں کھپت ہو جائے گی۔دوسرا حمائل کے سائز کا ہے اور یہ پہلے سائز سے دُگنا ہے۔ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ کل سے چھپنا شروع ہو جائے گا اور اگر اللہ تعالیٰ سب خیر رکھے تو پندرہ بیس دن کے اندر اندر وہ بھی انشاء اللہ چھپ جائے گا۔ہم قرآن کریم مع انگریزی ترجمہ کے یہ دونوں سائز نہیں ہیں ہزار کی تعداد میں چھپوا ر ہے ہیں۔ان کے علاوہ قرآن کریم کا متن بچوں کے لئے بھی اور بڑوں کے لئے بھی ضروری ہے۔یہ بھی اس وقت قریباً نایاب تھا اور انشاء اللہ عنقریب چھپ جائے گا اور جماعت اس سے فائدہ اُٹھا سکے گی۔اس وقت کے ہنگامی حالات میں بھی ہم قرآن کریم کی برکت سے امید رکھتے ہیں۔یعنی اس خواہش کے نتیجہ میں کہ قرآن کریم کثرت سے شائع ہو اور اُسے دنیا میں پھیلا یا جائے اور لوگ اس کی طرف توجہ کریں اور اس کو غور سے پڑھیں۔اس کا ترجمہ جانیں قرآن کریم کے سمجھنے کے لئے کوئی شخص کسی غیر کا محتاج نہ رہے اور یہ بڑا ضروری امر ہے کیونکہ اگر ہر شخص ترجمہ سمجھنے کے لئے کسی دوسرے کا محتاج ہو جائے تو اس سے بڑا فتنہ پیدا ہو جاتا ہے۔پس ہر زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ ہونا چاہیے۔اُردو میں تو تفسیر صغیر کی شکل میں بڑا اچھا ترجمہ موجود ہے۔دوست اس کی خرید کی طرف اتنی توجہ نہیں دے رہے جتنی دینی چاہیے۔لیکن یہ اُردو تر جمہ اتنا عجیب ہے کہ ہم نے جماعت سے باہر اپنے دوستوں کو جب یہ دیا تو کئی ایک نے کہا ہے کہ ہم تو اس کو رات کو بھی اپنے پاس رکھتے ہیں۔غرض یہ ترجمہ بڑا مفید ہے۔جماعت کو بھی اس سے فائدہ اُٹھانا چاہیے بلکہ زیادہ فائدہ اُٹھانا چاہیے پس اس نیت کے ساتھ قرآن کریم کی برکات کو عام کرنے کی کوشش کی جائے۔ہم اُمید رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان ہنگامی حالات میں بھی اپنی برکتوں سے ہمیں نوازے گا۔اس وقت حالات نے انتہائی شدت تو اختیار نہیں کی لیکن یہ ایسے بھی نہیں کہ ہم لا پرواہ ہو