خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 445 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 445

خطبات ناصر جلد سوم ۴۴۵ خطبہ جمعہ ۲۵/ دسمبر ۱۹۷۰ء امام دعائیں کر رہا ہوتا ہے حالانکہ اس وقت قبلہ کی طرف اس کی پشت ہوتی ہے۔اس کی روح تو قبلہ حاجات کی طرف ہی متوجہ ہوتی ہے لیکن اس کا چہرہ دوسری طرف ہوتا ہے اور پشت قبلہ کی طرف ہوتی ہے لیکن نماز ادا کرتے وقت ہم قبلہ رخ ہوتے ہیں۔اس میں میرے نزدیک ایک بڑا ہی لطیف اشارہ بھی ہے مسلمانوں میں کئی فرقے پیدا ہو گئے ہم ہاتھ باندھ کر نماز پڑھتے ہیں لیکن بعض لوگ مثلاً مالکی اور غالباً شافعی بھی نماز کے وقت ہاتھ چھوڑ دیتے ہیں البتہ ایک مسلمان ہاتھ باندھ کر نماز پڑھ رہا ہے یا ہاتھ چھوڑ کر پڑھ رہا ہے اس کا رُخ قبلہ کی طرف ہوتا ہے۔پس اسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنا میں یہ اشارہ فرمایا ہے کہ ادا ئیگی نماز میں بھی اُمت میں اختلاف ہوسکتا ہے اور بعض دیگر چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن ادا ئیگی نماز میں بنیادی چیز یہ ہے کہ قبلہ کی طرف رُخ ہو جس کا قبلہ کی طرف رُخ ہے اسے تم یہ کہہ کر مسلمان کے حقوق سے محروم نہیں کر سکتے کہ تم نے ہاتھ باندھ کر نماز پڑھی یا ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھی۔جہاں جس کا زور ہے وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ چونکہ تم ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھتے ہو یا چونکہ ( دوسری جگہ کوئی کہے ) تم ہاتھ باندھ کر نماز پڑھتے ہو اس لئے تمہیں مسلمانوں کے حقوق سے محروم کیا جائے گا۔حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا بلکہ یہ فرمایا کہ جس نے قبلہ رخ ہو کر نماز ادا کی، ہاتھ باندھایا چھوڑا ، اس کے حقوق ایک مسلمان کے حقوق ہیں، یہ ادا ہونے چاہئیں۔یہ اللہ تعالیٰ نے ایک عہد باندھا ہے اور اسی کی طرف حدیث کے شارحین کی توجہ گئی ہے کہ یہ ایک عہد ہے جس کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اُمت مسلمہ پر ڈالی ہے شارحین نے یہ لکھا ہے کہ ( جو شخص محولہ بالا حدیث کی رو سے مسلمان کہلاتا ہے ) وہ خدائی حفاظت اور امان میں ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اے مسلمانوں ! تم نے اس کی جان کی بھی حفاظت کرنی ہے تم نے اس کے مال کی بھی حفاظت کرنی ہے۔تم نے اس کی عزت کی بھی حفاظت کرنی ہے۔یہ نہیں کہ ایک شخص نماز مسلمانوں والی ادا کرتا ہے اور قبلہ رخ ہوکر نماز ادا کرتا ہے اور ذبیحہ کھاتا ہے اور غیر ذبیحہ سے پر ہیز کرتا ہے، تم اپنی طرف سے کچھ اصول بنا کر اسے گالیاں دینے لگ جاتے ہو۔خدا معلوم گندہ دہانی مسلمانوں کے ایک گروہ میں