خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 305 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 305

خطبات ناصر جلد سوم ۳۰۵ خطبه جمعه ۲۸ راگست ۱۹۷۰ء احمدیت کو غالب کرنے کا فیصلہ آسمانوں پر ہو چکا ہے خطبه جمعه فرموده ۲۸ /اگست ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔يُؤْمِنُونَ بِالْغَیب (البقرۃ: ۴) اپنے ایمانوں کو پختہ کروایمانوں کو پختہ کرو کہ اس کے بغیر تم اور میں ان بشارتوں کے وارث نہیں بن سکتے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ہمیں دی ہیں۔اس موضوع پر میں پہلے بھی ۲ یا ۳ خطبات میں ایمان کے مختلف پہلو بیان کر چکا ہوں میں نے بتایا تھا کہ ایمان کا لفظ قران کریم میں دو معنوں میں استعمال ہوتا ہے ایک تو اس معنے میں کہ لفظ ایمان استعمال کیا جاتا ہے اور یہ نہیں بتایا جاتا کہ کس چیز پر ایمان اور اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ ایمان کے جس قدر تقاضے قرآن کریم میں اور ان کی جس قدر تفاسیر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یا آپ کے عظیم روحانی فرزند حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان کی ہیں ان تمام تقاضوں کو پورا کرو۔کبھی قرآن کریم نے ایمان کے ساتھ ان تقاضوں کا بھی ذکر فرمایا ہے مثلاً قرآن کریم فرماتا ہے اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ، قرآن کریم فرماتا ہے کہ اللہ کے رسل پر ایمان لاؤ قرآن کریم فرماتا ہے کہ جو پہلی کتب بھجوائی جا چکی ہیں ان پر ایمان لاؤ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ