خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 288
خطبات ناصر جلد سوم ۲۸۸ خطبه جمعه ۲۱ راگست ۱۹۷۰ء تو وہ ہے جو آسمان سے نازل ہو۔کبھی کوئی دنیا دار بھی آسمانی لعنتوں کے سامان پیدا کرسکتا ہے؟ ایک ذرہ بھر عزت دینے کے تو تم قابل نہیں ہو ذلیل کرنے کی طاقت تمہیں کس نے دی ہے؟ ذلیل تو وہی ہے جو خدا کی نگاہ میں اپنے لئے ذلت دیکھتا ہے اور اپنے کام میں اپنے لئے ذلت کے سامان محسوس کر رہا ہے اور عزت وہ ہے جو خدا سے ملتی اور خدا کے سر چشمہ سے نکلتی ہے۔الْعِزَّةُ لِلَّهِ - اَلْعِزَّةُ لِلهِ - اَلْعِزَّةُ لِلهِ - عزت کا سرچشمہ تو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جسے وہ عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ساری دنیا بھی اگر مل کر اسے ذلت کی نگاہ سے دیکھنے لگ جائے تو کیا فرق پڑتا ہے۔کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ ساری دنیا اس کے قبضہ اور تصرف میں ہے جیسا وہ چاہتا ہے ویسا ہوتا ہے کوئی طاقت اس کے ارادہ میں تبدیلی نہیں پیدا کر سکتی اور نہ اس کا مقابلہ کرسکتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک سے مہدی معہود کے لئے سلامتی کی دعائیں کروائیں اللہ تعالیٰ نے مہدی معہود کو خود وحی کے ذریعے فرمایا کہ تم سلامتی کے شہزادے ہو صرف تم ہی محفوظ نہیں بلکہ جو رعایا ( یعنی جماعت) ہے وہ بھی محفوظ رہے گی سلامتی کے شہزادے کے معنے ہی یہ ہیں۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت سے یہ کہا کہ جب میرا محبوب ترین روحانی فرزند آئے تو دیکھنا وہ سلامتی کا شہزادہ ہو گا تم اسے میری طرف سے سلام پہنچانا اور سلامتی حاصل کرنے کے لئے اور خدا کی امان میں آنے کے لئے اس کے متبعین اور اس کے ساتھیوں میں شامل ہو جانا۔غرض حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت محمدیہ کو یہ فرما یا کہ سلامتی چاہتے ہو دنیا میں عزت چاہتے ہو، دنیا میں بڑائی چاہتے ہو، دنیا میں غلبہ چاہتے ہو، دنیا میں ایک ارفع مقام چاہتے ہو تو اس کے ساتھ شامل ہونا پڑے گا اور اس کے کان میں یہ کہا اللهُ يُعْلِيْنَا وَلَا نُعلی اللہ تعالیٰ ہمیں ارفع اور بلند کرے گا اور کوئی دوسری طاقت ہمارے اوپر غالب نہیں آسکتی چنانچہ ہم اس مہدی معہود پر ایمان لائے۔اللہ تعالیٰ نے اُمت محمدیہ کو عصمت کا ایک عام وعدہ بھی دیا تھا جو قرآن کریم کی مختلف جگہوں میں آیا ہے میں نے اس وقت چار مختلف آیتیں یا ان کے ٹکڑے لے کر ان کی تلاوت کی ہے۔اللہ تعالیٰ سورۂ احزاب میں فرماتا ہے کہ دیکھو اس اصول کو کبھی بھولنا نہیں ہے کہ ذلت اور عذاب کا حکم