خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 267 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 267

خطبات ناصر جلد سوم ۲۶۷ خطبه جمعه ۱۴ /اگست ۱۹۷۰ء ایمان کی روح اور اسلام کی جان ایمان باللہ ہے خطبه جمعه فرموده ۱۴ اگست ۱۹۷۰ء بمقام سعید ہاؤس۔ایبٹ آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔مجھے سارا ہفتہ ہی خون کے دباؤ میں کمی کی تکلیف ہو جاتی رہی ہے۔آج صبح بھی ۱۱۲۔۷۶ تھا اور اس وقت دوائی کھانے کے باوجود ۱۱۴ ہوا ہے۔دعا کریں اللہ تعالیٰ فضل فرمائے۔اس کی وجہ سے ضعف دماغ بھی ہو جاتا ہے۔آدمی ٹھیک طرح کام نہیں کر سکتا۔میں نے گزشتہ جمعہ مختصراً ایمان کی پختگی کے متعلق احباب کو توجہ دلائی تھی قرآن کریم میں ایمان کا لفظ دوطریق پر استعمال ہوا ہے۔ایک تو مخصوص بنیادی چیزوں پر ایمان کے متعلق جیسا کہ اللہ تعالیٰ کہیں فرماتا ہے ایمان بالغیب لانا چاہیے کہیں فرماتا ہے آخرت پر ایمان لانا ضروری ہے کہیں فرماتا ہے انبیاء اور رسل پر ایمان لانا ضروری ہے کہیں فرماتا ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو اللہ تعالیٰ کے محبوب ترین انسان اور رسول تھے ان پر ایمان لانا ضروری ہے کہیں فرماتا ہے کہ پہلی ہدایتوں پر جو دراصل قرآن کریم ہی کے حصے اور ٹکڑے اور نصیب تھے۔ان پر ایمان لانا ضروری ہے کہیں فرماتا ہے کہ قرآن کریم پر ایمان لانا ضروری ہے کہیں فرماتا ہے کہ تمہیں جو پیشگوئیاں اور بشارتیں دی گئی ہیں اُن پر ایمان لانا ضروری ہے۔غرض اس طرح ایمان