خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 11
خطبات ناصر جلد سوم 11 خطبہ جمعہ ۹/جنوری ۱۹۷۰ء فرمائی:۔ہمارے پاس ایک عمدہ پریس اور ریڈیو سٹیشن ہونا چاہیے خطبه جمعه فرموده ۹ جنوری ۱۹۷۰ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ - اس کے بعد فرمایا:۔(الانفال : ۲۶) ایام جلسہ مہمان نوازی کے ایام ہیں اکرام ضیف کے ایام ہیں پھر مہمان بھی وہ جو صرف ہم خدام کے ہی مہمان نہیں بلکہ خدا اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اور اس رسول کے عن روحانی فرزند کے مہمان ہیں۔اللہ تعالیٰ بڑے فضل سے بڑی رحمت سے اہل ربوہ کو یہ توفیق عطا فرماتا ہے کہ وہ ان مہمانوں کی جیسا کہ چاہیے خدمت کریں اور جیسا کہ چاہیے اکرام ضیف کریں۔مهمان نوازی اور اکرام ضیف کے سلسلہ میں جو کچھ ایام جلسہ میں ہوتا ہے اس کی مثال دنیا میں ہمیں کہیں نہیں ملتی۔اتنا بڑا اجتماع جو شہر کی آبادی سے بھی چھ سات گنا زیادہ ہوتا ہے اور اس لحاظ سے قریباً اوسط یہ بنتی ہے کہ جس گھر کے شیر خوار بچوں سمیت سات افراد ہیں بہت سارے گھرانے ایسے ہیں