خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 217 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 217

خطبات ناصر جلد سوم ۲۱۷ خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء کہ ان کے حلقہ میں ایک صاحب ہیں انہوں نے ساری کتابیں پڑھ لی ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہر بات مانتا ہوں پر میں نے بیعت نہیں کرنی کیونکہ اگر میں نے بیعت کر لی تو تم مجھ سے چندہ لینے لگ جاؤ گے۔میں نے ان سے کہا کہ یا وہ یہ بات سچ کہتے ہیں کہ ان کے دل میں احمدیت کی صداقت گھر کر گئی ہے مگر وہ پیسے دینے سے گھبراتے ہیں اور یا وہ آپ سے مذاق کر رہے ہیں۔دونوں میں سے ایک بات ضرور ہے میں آپ کو اجازت دیتا ہوں آپ ان سے کہیں کہ یہ بیعت فارم ہے اور اس کے اوپر دستخط کر دیں خواہ ایک پیسہ مہینہ مقرر کر دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا اگر وہ مذاق کر رہے ہیں تو پتہ لگ جائے گا اور غلط نہی دور ہو جائے گی اور اگر وہ مذاق نہیں کر رہے اور یہ کہنے میں سنجیدہ ہیں تو پھر وہ ایک پیسہ یا ایک آنہ لکھوا دیں گے وہ اچھے پیسے کما رہے ہیں یعنی درمیانہ درجے کے۔بہت زیادہ امیر تو نہیں بہر حال درمیانہ درجے کے ہیں ہمارے جو یہاں سیکریٹریٹ میں بڑے کلرک وغیرہ ہیں اتنی تنخواہ وہ لے رہے ہیں۔میں نے کہا آج پیسہ یا آنہ مہینہ دیں گے تو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔جب وہ احمدیت میں روحانی طور پر تربیت پالیں گے اور احمدیت کے رنگ میں رنگے جائیں گے تو پھر کسی وقت ایسا وقت ان پر بھی آسکتا ہے جیسا کہ صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر آیا تھا کہ وہ آ کر کہیں یہ لیں سارا مال اسے خدا کی راہ میں خرچ کر دیں۔اب دیکھیں کیا ہوتا ہے آپ یہ دعا کریں کہ بجائے اس کے کہ وہ پیچھے ہٹیں وہ پیسہ لکھوا کر بیعت فارم پر دستخط کر دیں۔پس ہمیں یہاں پاکستان میں ویسے جائزہ لیتے رہنا چاہیے یہ امیر جماعت کا فرض ہے کہ وہ دیکھے ہماری جماعت کی کوئی پاکٹ کمزوری دکھانے والی تو نہیں۔ویسے تو بحیثیت مجموعی سترہ دن میں سترہ لاکھ کے وعدے اور دولاکھ کے اوپر نقد رقم کا جمع ہو جانا تسلی بخش ہے جب کہ یہ آواز ابھی تک دیہاتی جماعتوں تک پوری طرح نہیں پہنچی جن میں احمدیت کی اکثریت ہے اور ان کے لئے ابھی موقعہ بھی نہیں کیونکہ وہ گندم تو پیج باج کرختم کر چکے ہیں اور خریف کی فصلوں کا وقت ابھی آیا نہیں۔فوری ادائیگی کے لئے نومبر تک کی حد مقرر کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ بعض دوستوں نے کہا کہ زمینداروں کو اس وقت ادا کرنے میں سہولت رہے گی۔بہر حال دل تو یہ کرتا ہے کہ آپ خلافت احمد یہ