خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 101 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 101

خطبات ناصر جلد سوم 1+1 خطبہ جمعہ ۱/۲۴ پریل ۱۹۷۰ء جماعت احمد یہ غانا کو خلافت کی برکات سے بالمشافہ حصہ پانے کا موقع خطبه جمعه فرموده ۱/۲۴ پریل ۱۹۷۰ء بمقام سالٹ پانڈ۔غانا (خلاصه) حضور انور نے خطبہ جمعہ میں جو گیارہ بج کر پچپن منٹ پر شروع ہوا اور انگریزی زبان میں تھا اور جس کا ترجمہ ساتھ ساتھ مکرم عبد الوہاب صاحب آدم کر رہے تھے فرمایا:۔یہ دن آپ کے لئے ایک عظیم دن ہے اللہ تعالیٰ نے اس فعال اور زندہ تحریک میں شامل ہونے کی آپ کو نہ صرف تو فیق دی بلکہ آج آپ کو موقع دیا ہے کہ آپ حضرت مہدی معہود علیہ السلام کے ایک خلیفے سے ملاقات کر سکیں۔پہلی بار آپ میں سے اکثر کو یہ موقع ملا ہے کہ آپ مجھ سے دعائیں لیں اور خلافت کی برکات سے بالمشافہ حصہ پائیں۔اگر چہ میں تو آپ کے لئے ہر روز دعا کرتا ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ میرے لئے بھی یہ ایک عظیم دن ہے جب میں یہاں آیا اور میں نے تقدس کا نور آپ کی پیشانیوں پر چمکتا ہوا دیکھا تو میرے جذبات نے ایسا جوش مارا جسے بیان کرنا ممکن نہیں بڑی مشکل سے میں نے اپنے جذبات پر قابو پایا۔میں نے سوچنا شروع کیا کہ یہ ایک تنہا کیلی آواز تھی جو آج سے اسی سال پہلے قادیان سے بلند ہوئی وہ آواز اپنے نفس کو بلند کرنے کے لئے نہیں اٹھائی گئی تھی۔وہ آواز اللہ کے جلال کو ظاہر کرنے کے لئے اٹھائی گئی تھی جو بڑی