خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 929 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 929

خطبات ناصر جلد دوم ۹۲۹ خطبه جمعه ۱۰/اکتوبر ۱۹۶۹ء کوئی غور کرے اتنے ہی نئے سے نئے علوم اور نئے سے نئے معرفت کے نکتے اسے ملتے رہتے ہیں۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا پورے فکر اور غور اور تدبر کے ساتھ مطالعہ کرنا ہر احمدی کا فرض ہے اور ہر احمدی ماں اور باپ کا یہ فرض ہے کہ اس کا بیٹا بھی اور اس کی بیٹی بھی خدا تعالیٰ سے محبت کرنے والے اور قرآن کریم کی تفسیر کو سکھنے والے ہوں وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھتے رہیں تا کہ قرآنی علوم سے وہ بہرہ ور ہوتے رہیں۔پس اللہ تعالیٰ کی بنیادی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت قرآنِ عظیم ہے اور اس کی خصوصاً وہ تفسیر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے اِيَّاكَ نَعْبُدُ کو جو نماز کی ہر رکعت میں پڑھنے کا حکم دیا ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ یہ بات ہر وقت تمہارے سامنے رہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں جو مختلف نعمتیں عطا کی ہیں مثلاً مختلف قوتوں یا قابلیتوں کی شکل میں، مختلف اسباب کی شکل میں یا قرآن کریم کی مختلف تفاسیر کی شکل میں یا زبان کی شکل میں یا خشوع و خضوع کی شکل میں یا فکر و تدبر کی شکل میں یہ ساری خدا داد قوتیں اور قابلیتیں اور یہ سارے ساز وسامان اور یہ سارے خدا داد ملکات خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول میں خرچ ہونے چاہئیں۔جب اس طرح عبادت کی جائے اور دنیوی اعمال بجالائے جائیں تو پھر تم اياكَ نَسْتَعِينُ کہنے کے مستحق ٹھہر تے ہو پھر تمہیں میرے حضور دعا کرنی چاہیے اور مجھ سے ہی مانگتے رہنا چاہیے اور یہ دعا بھی کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ دعاؤں کو قبول فرمائے اور مزید رفعتوں کے حصول کے دروازے کھول دے۔پس اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت تو قرآن کریم ہے اور پھر اس کو سمجھنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم نعمت ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفاسیر کی شکل میں عطا کی ہے۔اس لئے اس کی قدر اسی طرح ہو سکتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے ہمیشہ پڑھتے پڑھاتے رہنے کا تسلی بخش انتظام ہوتار ہے۔اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک اور عظیم نعمت جس کا میں اس وقت ذکر کرنا چاہتا ہوں وہ شرف انسانی ہے۔قرآن کریم کے متعدد مقامات پر اس انسانی شرف کا ذکر کیا گیا ہے۔چنانچہ