خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 902 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 902

خطبات ناصر جلد دوم ٩٠٢ خطبہ جمعہ ۲۶ ستمبر ۱۹۶۹ء گا۔کوئی بیمار یہ حسرت دل میں لے کر نہیں مرے گا کہ میرا علاج ہونا چاہیے تھا مگر مجھے نظر انداز کر دیا گیا ہے۔نہ تنگ نظر آئے گا اور نہ کوئی ہاتھ مانگنے کے لئے دوسرے کے سامنے پھیلے گا۔ہر شخص کی عزت قائم ہوگی۔ہر شخص کو اس کا حق مل رہا ہو گا لیکن حق وہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے ، وہ حق نہیں جولوگ اپنی طرف سے بنا لیں۔تیسری بات جو منصو بہ بناتے وقت مد نظر رکھنی چاہیے جزا ہے اور اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ جزا بھی مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّین کے ماتحت ہو یعنی خالصہ اللہ کے لئے ہو۔میں نے شروع میں اشارہ کیا تھا کہ جب ہم کوئی منصوبہ بناتے ہیں تو بہت سوں کو کچھ بدلے بھی دیئے جاتے ہیں۔یہ منصو بہ کا ایک لازمی حصہ ہے لیکن چونکہ وقت زیادہ ہو گیا ہے اس لئے اس حصہ کو اللہ تعالیٰ کی توفیق سے میں انشاء اللہ اگلے جمعہ بیان کروں گا۔(روز نامه الفضل ربوه ۶ /نومبر ۱۹۶۹ء صفحه ۳ تا ۸ )