خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 720 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 720

خطبات ناصر جلد دوم ۷۲۰ خطبہ جمعہ ٫۴جولائی ۱۹۶۹ء یہ جو خوارق کہلاتے ہیں یا آسمانی نصرتیں ہیں یہ آگے مختلف شکلوں کی ہوتی ہیں ایک تو مثلاً سچی خوابوں کا دیکھنا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اسلام پر جو ایک ظلمت کا زمانہ آیا تھا اس میں بھی اللہ تعالیٰ کے مقربین کا گر وہ اس طرح تھا جیسے ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمند ر حالانکہ وہ اپنے پہلے زمانے اور آخری زمانے کے مقابلہ میں بہت کم تھے بایں ہمہ وہ سمندر کی طرح تھے۔تنزل نسبتی ہوا کرتا ہے اور جب اس درمیان کے زمانے کا مقابلہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے سے کریں تو ہمیں نظر آئے گا کہ اسلام ایک تنزّل کے دور سے گذرا ہے لیکن اگر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ابتدائی دور سے مقابلہ کریں جب کہ وہ اپنے عروج پر پہنچے ہوئے تھے تو ان کے مقابلہ میں یہ بہر حال زیادہ ہیں کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ اور تاثیرات روحانیہ کا مقابلہ دنیا کا کوئی اور نبی نہیں کرسکتا۔پس کچی خوا میں ہیں ، پیش خبریاں ہیں لیکن دنیا اتنی اندھی ہے کہ وہ ان چیزوں کو سمجھ ہی نہیں سکتی۔ابھی چند دن ہوئے مجھے ایک غیر مبائع دوست ملنے کے لئے آئے اثنائے گفتگو میں مجھے ان کی ایک بات سے بڑی روحانی کوفت پہنچی۔میں ان سے یہ بات کر رہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض اور آپ کی برکات سے ہم نے حصہ لیا ہے اور جو لوگ احمدی ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر بڑافضل نازل کرتا ہے اور ان سے پیار کا سلوک کرتا ہے چنانچہ میں نے انہیں یہ مثال دی کہ افریقہ کے ایک ملک میں ایک غریب باور چی جس کی دنیا کی نگاہ میں کوئی حیثیت نہیں اسے اللہ تعالیٰ نے ایک دن یہ خواب دکھائی کہ اسی ملک کا پرائم منسٹر (Prime Minister) ایک دکھ اور تکلیف میں ہے اور یہ مصیبت اس نے اپنے ہاتھ سے پیدا کی ہے حالانکہ یہ اس وزیر اعظم کا راز تھا۔اس باورچی کو اس کے متعلق کچھ پتہ ہی نہیں تھا۔(ویسے آج کل ہمارے ایک احمدی دوست وہاں کے گورنر جنرل ہیں۔اُنہوں نے وہاں کے مبلغ کو بھی نہیں بتایا تھا حالانکہ وہ جمعہ کی نماز پڑھنے کے لئے آتے ہیں، بڑے دلیر آدمی ہیں (یہاں بعض ایسے دوست بھی ہیں کہ جنہیں اگر تھوڑی سی بھی افسری مل جائے تو وہ گھبرا جاتے ہیں کہ احمد یہ مسجد میں جائیں یا نہ جائیں) لیکن خدا تعالیٰ نے ان کو اپنے ملک کا گورنر جنرل