خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 607 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 607

خطبات ناصر جلد دوم ۶۰۷ خطبہ جمعہ ۲ رمئی ۱۹۶۹ء ہو گے جن کے متعلق وہ کہتا ہے مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّینَ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی عبادت کو خالصہ اللہ کے لئے مخصوص کر دیا ہے۔پس شرک کا کوئی شائبہ نہیں ہونا چاہیے اور وَبِالْوَالِدَيْنِ احسانا اس میں اللہ تعالیٰ نے آپس کے معاشرہ کو اور باہمی تعلقات کو مختلف پہلوؤں سے بیان کیا ہے۔گو یہاں اس نے صرف و یا والِدینِ اِحْسَاناً کہا ہے لیکن اس میں تمام معاشرہ کے حقوق کی طرف اشارہ کر دیا ہے۔انسان کی اپنی زندگی میں دو حیثیتیں ہوتی ہیں کبھی وہ اپنی زندگی میں محسن ہوتا ہے وہ دوسروں کے لئے اور ان کی بھلائی کے لئے کام کر رہا ہوتا ہے اور کبھی وہ سینکڑوں آدمیوں کو دیکھتا ہے کہ وہ اس کی بھلائی کے لئے کام کر رہے ہیں۔یہاں بتایا کہ جب تم معاشرہ کے اس حصہ کو دیکھو اور دیکھو کہ سینکڑوں لوگ تمہاری بھلائی کے لئے کام کر رہے ہیں ( والدین کا لفظ محض علامت کے طور پر ہے ) تو تم نے بھی اس کے بدلہ میں احسان کرنا ہے۔تم خود کو دیکھو ایک دنیا تمہاری خدمت میں لگی ہوئی ہے۔تم پر احسان کر رہی ہے۔مزدور کام میں لگے ہوئے ہیں اور وہ ہمارے لئے کپڑا بنارہے ہیں۔زمیندار کام میں لگے ہوئے ہیں اور وہ ہمارے لئے کھانے پینے کا انتظام کر رہے ہیں۔درزی کام میں لگے ہوئے ہیں اور وہ ہمارے لئے کپڑے ہی رہے ہیں۔کارخانے لگے ہوئے ہیں اور ہمارے لئے وہ کاغذ بنا رہے ہیں جس پر میں یہ نوٹ لکھتا ہوں یا جب موقع ہو تو آپ بھی اپنی ضروری یادداشتیں اس پر لکھتے ہیں۔وہ قلمیں بنارہے ہیں غرض ہزار ہا چیزیں ہماری ضرورت کی ہیں جو دوسرے لوگ ہمارے لئے بنارہے ہیں۔یہ ان کا احسان ہے ور نہ ہمارا کسی پر کوئی حق نہ تھا کہ وہ ہمارے لئے کپڑے سیئے۔ہمارے لئے فلم بنائے ، ہمارے لئے کاغذ بنائے یا ہمارے لئے غلہ اگائے وغیرہ۔اگر حقیقت میں دیکھا جائے تو یہ سارا احسان اللہ تعالیٰ کا ہے کہ اس نے یہ سب انتظام کیا ہے۔اس نے ہمیں ایک ہی والد نہیں دیا۔اس نے ہمیں ایک ہی والدہ نہیں دی جو ہماری پرورش کرتی اور ہمارے لئے ہزار قسم کے دُکھ اُٹھاتی ہے بلکہ ساری دنیا کو اس نے ہمارے کام پر لگا دیا ہے اور فرمایا ہے کہ وہ سب جو تمہارے لئے کام پر لگے ہوئے ہیں ان پر تم نے بھی احسان کرتا ہے۔یہ تعلیم حقوق العباد سے متعلق پوری اور مکمل تعلیم ہے جو ہر شعبہ زندگی پر حاوی ہے۔