خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 606
خطبات ناصر جلد دوم خطبہ جمعہ ۲ رمئی ۱۹۶۹ ء ہیں اور بیمار ہو جاتے ہیں اور بعض ان میں سے مر بھی جاتے ہیں کیونکہ اس پھل میں بیماری کے کیڑے تھے اور جن لوگوں سے وہ پھل چھپا کر لاتا ہے وہ اس بیماری سے بچ جاتے ہیں۔پس اگر پھل میں سے کچھ باقی رہ گیا ہے یا بچے ہیں کچھ ان میں سے خدا نے لے لئے اور کچھ باقی رہ گئے ہیں۔اگر مال میں سے کچھ حصہ خدا تعالیٰ نے لے لیا ہے اور کچھ باقی رہ گیا ہے یا جسمانی طاقت میں سے کچھ اللہ تعالیٰ لے لیتا ہے اور کچھ باقی رہ جاتی ہے تو یہ بھی خدا تعالیٰ کا انعام ہے۔ایک عزیز مجھے ملنے کے لئے آیا وہ بہت مستعد چوکس اور چوبیس گھنٹے کام کرنے والا نو جوان تھا اور بڑا مخلص تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس کا امتحان لیا اور اس کو بیمار کر دیا۔اپنڈے سائٹس کا دورہ اسے ہوا جس کا آپریشن ہوا۔کل وہ مجھے ملنے آیا تو اس کا حلیہ بالکل بدلا ہوا تھا مجھے اس پر رحم آیا اور میں نے اس کے لئے دعا بھی کی۔بہر حال اللہ تعالیٰ جسمانی طاقت بھی واپس لے لیتا ہے۔اب اگر کوئی شخص یہ خیال کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے میری ساری طاقت اور قوت چھینا چاہتا تھا میں بڑا چالاک ہوں میں نے يُخْدِعُونَ اللہ کے ماتحت ( یعنی وہ سمجھتا ہے کہ میں خدا کو دھوکہ دے رہا ہوں ) چالا کی کر کے کچھ طاقت اپنی بچالی ہے نعوذ باللہ تو اس سے بڑھ کر اور کوئی حماقت نہیں ہوسکتی جو طاقت باقی رہ گئی وہ بھی خدا کی دین اور اس کا انعام ہے اس پر الْحَمدُ لِلہ پڑھنی چاہیے تا کہ جو کمی پیدا ہو گئی ہے وہ دور ہو جائے اللہ تعالیٰ پھر اپنا فضل کرے۔غرض اس دنیا میں اللہ تعالیٰ ہی کا حکم چلتا ہے اور بڑا احمق اور بد بخت ہے وہ شخص جو یہ سمجھنے لگے کہ آدھا خدا کا حکم چلتا ہے اور آدھا میرا چلے گا۔حکم خدا ہی کا چلے گا اسی لئے ہمیں خدا نے کہا اس نے ہمیں تنبیہ کر دی اور ہمیں یہ ہدایت دے دی تا کہ ہم اس کے فضلوں کے زیادہ سے زیادہ وارث بنیں کہ جب تم نے Decision لینے ہوں جب تم نے فیصلے کرنے ہوں تو یا درکھو کہ تمہارا کوئی فیصلہ، تمہارا کوئی Decision ، تمہارا کوئی ڈائرکٹو (Directive) تمہاری کوئی ہدایت اللہ تعالیٰ کے احکام اور اس کی ہدایتوں کے خلاف نہ ہو اور تمہارا ہر فیصلہ اس کی رضا کے حصول کے لئے ہو۔اگر تم ایسا کرو گے تو تم خدا کے مخلص عبادت گزار بندے بن جاؤ گے۔اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو تم عبادت کرتے ہوئے دنیا کو نظر بھی آؤ گے لیکن خدا کی نگاہ میں تم ان لوگوں میں شامل نہیں