خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 599
خطبات ناصر جلد دوم ۵۹۹ خطبہ جمعہ ۲ رمئی ۱۹۶۹ء اپنے تمام فیصلوں کی بنیاد اللہ تعالیٰ کی محبت ، اطاعت اور اس کی رضا پر رکھیں خطبه جمعه فرموده ۲ رمئی ۱۹۶۹ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ - وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ - (الذُریت : ۶ ۵ تا ۵۷) وَمَا أُمِرُوا إِلا لِيَعْبُدُوا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلوةَ وَيُؤْتُوا الزكوةةَ وَذَلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ - ( البينة : ٦ ) اس کے بعد فرمایا :۔پچھلے خطبات میں میں بتا چکا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی سچی ، حقیقی اور خالص عبادت کے لئے پیدا کیا ہے۔اس لئے اصولاً انہیں ایک ہی حکم دیا گیا اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اللہ کے غیر کی پرستش نہ کرو۔شریعت کی ساری تعلیم اور ہدایت۔اس کے سب احکام اور نواہی اسی مرکزی نقطہ کے گرد گھومتے ہیں اور عبادت کی حقیقت اللہ تعالیٰ نے اس فقرہ