خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 544 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 544

خطبات ناصر جلد دوم ۵۴۴ خطبه جمعه ۲۱ / مارچ ۱۹۶۹ء میں استعمال کرتے ہیں یا پھر یہ ان کی اپنی اصطلاح ہے اور لِكُلّ أَنْ يَضْطَلِحَ ہر ایک کا حق ہے کہ وہ اپنے لئے ایک اصطلاح بنائے۔اب میرا یا آپ کا یہ حق نہیں کہ ہم کسی کے منہ میں وہ بات ڈالیں جو اس کی زبان سے نہیں نکلی اور پھر اس کے خلاف بد زبانی یا سخت گوئی سے اپنی رائے کا اظہار کریں۔کہنے والے یہ کہتے ہیں کہ اسلامک سوشلزم (Islamic Socialism ) میں لفظ سوشلزم ہم اس کے ان اصطلاحی معنی میں استعمال نہیں کرتے جو کمیونسٹوں کے بغیر نہ کسی جگہ رائج ہوا اور نہ رائج ہو سکتا ہے بلکہ ہم اسے اس کے لغوی معنی میں استعمال کرتے ہیں اور اسلامک سوشلزم (Islamic Socialism) سے ہماری مراد یہ ہے کہ اسلام کے بتائے ہوئے قوانین اور اصول کے مطابق انسان انسان میں معاشی اور اقتصادی مساوات پیدا کرنا چاہتے ہیں اگر ان کا یہ دعویٰ ہو تو جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہے کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ یہ کہے تم جو مرضی کہو ہم تو اعتراض کرتے چلے جائیں گے تم بے شک یہ کہو کہ ہم اس لفظ کو اس کے اصطلاحی معنی میں استعمال نہیں کر رہے، ہم تمہارے خلاف تقریریں کرتے رہیں گے، مضمون لکھتے رہیں گے۔یہ طریق تو درست نہیں اور خلاف عقل ہے لیکن اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ میرا آپ کا اور ہر پاکستانی کا یہ حق ہے کہ وہ ان سیاسی رہنماؤں کو ادب کے ساتھ یہ مشورہ دے کہ جب سوشلزم کے لفظ کے استعمال کے نتیجہ میں ذہنوں میں ایک الجھن پیدا ہوتی ہے اور اسلام کے مخالفوں کے دلوں میں ایک اُمید پیدا ہو سکتی ہے تو آپ اس لفظ کو کیوں استعمال کرتے ہیں جب آپ سوشلزم کا لفظ استعمال کریں گے تو وہ لوگ جو اسلام سے محبت رکھتے ہیں یا اپنے ملک سے محبت رکھتے ہیں ان کے دلوں میں یہ خوف پیدا ہو گا کہ کہیں دشمن اس لفظ کے استعمال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارے ملک میں سوشلزم کو اس کے اصطلاحی معنی میں قائم کرنے کی کوشش نہ کرے کیونکہ ہمارا ایک طبقہ اس لفظ کا گرویدہ ہو چکا ہو گا اور اشتراکیوں کے دلوں میں یہ امید پیدا ہو گی کہ آج سوشلزم کا لفظ استعمال کیا گیا ہے کل اس ملک میں اسے اس کے اصطلاحی معنی میں عملی رنگ میں قائم کیا جاسکتا ہے اور وہ اپنی چالیں چلنے لگ جائیں گے اس کے علاوہ اور بھی بہت سی خرابیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔پس ہم انہیں یہ مشورہ دے سکتے ہیں اور ہمیں مشورہ دینا چاہیے کہ آپ سوشلزم کا لفظ