خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 543
خطبات ناصر جلد دوم ۵۴۳ خطبه جمعه ۲۱ / مارچ ۱۹۶۹ء میں نے لیا ہے میں پہلے انگریزی کے الفاظ پڑھ دیتا ہوں پھر اس کا مفہوم اردو میں بیان کر دوں گا کرنل صاحب لکھتے ہیں۔In the circumstances any attempts to frustrate the advance of World socialism are doomed to failure۔۔۔۔۔۔Our enemies have learned nothing۔۔۔۔They are still talking about socialism without communists۔But this is just as absurd as sea without water۔ایک لمبا مضمون ہے جو انہوں نے لکھا ہے اور آخر میں انہوں نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ ان حالات میں ساری دنیا میں سوشلزم کے پھیلانے کے لئے جو جد و جہد ہو رہی ہے اس کو ناکام بنانے کی ہر کوشش خود نا مرا در ہے گی یہی مقدر ہے پھر وہ لکھتے ہیں کہ ہمارے دشمنوں نے ابھی تک کچھ بھی نہیں سیکھا وہ ہمارے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے اور نہ ان کے اندازے درست ہو سکتے ہیں۔ابھی تک وہ اپنی گفتگو میں ایسی باتیں کرتے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ کمیونسٹوں کے بغیر بھی سوشلزم کو قائم کیا جا سکتا ہے یا کوئی ایسی جگہ یا ملک یا فرقہ ہوسکتا ہے جہاں سوشلزم ہولیکن اس کی باگ ڈور کمیونسٹوں کے ہاتھ میں نہ ہو ابھی تک وہ اس قسم کی بیہودہ اور احمقانہ باتیں کرتے ہیں اور اس قسم کے خیالات کا اظہار ایسا ہی احمقانہ ہے جیسے سمندر کا تصور بغیر پانی کے۔جب ہم سمندر کا لفظ بولتے ہیں تو دماغ میں پانی کا تصور اس کی پوری وسعتوں اور گہرائیوں کے ساتھ آتا ہے اور یہ کرنل صاحب ( جن کا ذکر پہلے آچکا ہے ) جو روس کے مشہور نقاد اور وہاں کی فوج کے ترجمان سمجھے جاتے ہیں لکھتے ہیں کہ کمیونسٹوں کے بغیر سوشلزم کا تصور نہیں کیا جا سکتا بالکل اسی طرح جس طرح پانی کے بغیر سمندر کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ہمارے وہ سیاسی لیڈر جو اسلامک سوشلزم (Islamic Socialism) کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں انہوں نے اپنی تقریروں اور تحریروں میں بڑی وضاحت سے بتایا ہے کہ وہ سوشلزم کا لفظ ان اصطلاحی معنوں میں استعمال نہیں کرتے بلکہ وہ اس لفظ کو اس کے لغوی معنوں