خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 509 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 509

خطبات ناصر جلد دوم ۵۰۹ خطبہ جمعہ ۱۴ فروری ۱۹۶۹ء فضل سے وہ دعا ہمارے حق میں پوری ہو جائے گی اور اسی لئے اللہ تعالیٰ نے خود وہ دعا سکھا دی یہ بتانے کے بعد کہ وَ ما صَبُرُكَ إِلَّا بِاللهِ " صبر خدا کی مدد کے بغیر ہو ہی نہیں سکتا۔اللہ کی مدد کیسے حاصل کرنی ہے؟ خدا تعالیٰ کہتا ہے دعا میں تمہیں سکھا دیتا ہوں جو یہ ہے۔ربنا افرغ عَلَيْنَا صَبرًا “ اب اس سے فائدہ اُٹھانا تمہارا کام ہے اور اللہ تعالیٰ یہاں فرماتا ہے کہ وَلا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ (النحل : ۱۲۸) کہ جب خدا کی مدد اور خدا کے فضل سے اس دعا کی قبولیت کے نتیجہ میں جو صبر کے حصول کے لئے ہم نے تجھے سکھائی ہے تو صبر کی طاقت پائے تو وَلا تَحْزَنُ عَلَيْهِمْ “ دشمن کے جو حالات ہیں وہ تجھے اس غم میں نہ ڈالیں کہ کہیں اسلام کو وہ نقصان نہ پہنچادیں اور جو تدبیریں وہ کرتے ہیں ان کی وجہ سے تو کوئی تکلیف محسوس نہ کرے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا جب میری ہدایت کے مطابق تم صبر کرو گے تو میں تمہارے اس غم کو دور کرنے کے سامان پیدا کر دوں گا کہ کہیں دشمن اپنی مخالفانہ تدابیر میں کامیاب نہ ہو جائے اور تمہیں دل کے اس درد اور دل کے اس احساس سے بھی نجات دے دوں گا کہ متا يَمْكُرُونَ (النحل : ۱۲۸) ان کی جو سازشیں ہیں ان سے اسلام کو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو کہیں نقصان نہ پہنچ جائے۔نہ ان کے مکر کا میاب ہوں گے نہ ان کے منصوبے اپنی مراد کو پہنچیں گے۔اگر تم میری ہدایت کے مطابق صبر سے کام لو گے اور اس صبر کو دعا کے ذریعہ سے کمال طور پر حاصل کر لو گے تو پھر جو دشمن کے منصوبے اور سازشیں ہیں وہ کامیاب نہ ہوں گی۔تمہیں جو خوف اور غم ہے وہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ یا درکھو کہ اِنَّ اللهَ مَعَ الصّبِرِينَ ( البقرة : ۱۵۴) اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔وَاللهُ يُحِبُّ الصّبِرِينَ (آل عمران: ۱۴۷) اور اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے اور جس کے ساتھ اللہ ہو اور جسے اللہ کا پیار حاصل ہو اس کو دنیا کا کوئی مکر نقصان نہیں پہنچا سکتا کیونکہ وَ إِنْ تَصْبِرُوا وَ تَتَّقُوا لَا يَضُرُكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا (ال عمران : ۱۲۱) اگر تم صبر سے کام لو گے اور اللہ ہی کو اپنی ڈھال بناؤ گے اور اس کی پناہ میں آجاؤ گے تو دشمن جتنے چاہیں منصوبے کرتے رہیں، سازشیں کرتے رہیں ، مکر کرتے رہیں لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُم شَيْئًا۔پس اس آیت میں بڑاز بر دست وعدہ ہے جو ایک مومن کو دیا گیا ہے دشمن جو مرضی تدبیر کریں، مکر کریں، سازش کریں ، منصوبہ