خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 500 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 500

خطبات ناصر جلد دوم ۵۰۰ خطبہ جمعہ ۱۴ فروری ۱۹۶۹ء سال سے کم ہے وہ چھوٹے بچے بھی جو الفاظ اُٹھانے لگتے ہیں جنہوں نے بولنا شروع کیا ہوتا ہے ان سے بھی ان کی مائیں یا ان کے والدین یا ان کے مرتبی یہ دعا کم از کم ۳ بار پڑھوا دیا کریں۔میں نے یہ تحریک مارچ کے وسط میں کی تھی اور مارچ کے آخر کسی وقت محترم شروع ہورہا تھا۔میں نے تحریک کی تھی کہ یکم محرم سے ایک سال تک کے لئے دوست یہ دعا کرتے رہیں اس کے بعد میں نے جون میں احباب جماعت کو توجہ دلائی تھی کہ ہمارے ذمہ جو کام ہے وہ بڑا سخت ہے وہ بڑا مشکل ہے۔ہم کمزور ہیں۔اسلام کا مخالف ظاہری اور مادی اور دنیوی لحاظ سے ہر قسم کی طاقتیں رکھنے والا ہے اور اسکے پاس تمام اسباب موجود ہیں۔ظاہر پر نگاہ ڈالیں تو ہم مقابلہ کرنے کے قابل نہیں لیکن ہمیں اپنی قوتوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنی بشری کمزوریوں سے ڈرتے رہنا چاہیے کہ کہیں ایسا نہ ہو ہم اپنی بشری کمزوریوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے خود کو محروم کر دیں اور اس طرح اسلام کی فتح کا دن قریب لانے کی بجائے ہماری مستیاں انہیں دور لے جائیں۔اس لئے بڑی عمر کے احباب جماعت جو ۲۵ سال سے زائد عمر کے ہیں وہ سو بار استغفار پڑھا کریں اور ان میں سے جو چھوٹی عمر کے ہیں ۱۵ سے ۲۵ سال کی عمر کے ۳۳ بار اور اور ۱۵ سے کم عمر والے ۱۱ بار استغفار پڑھا کریں۔اس کے بعد میں نے جماعت کو کم از تعداد مقرر کئے بغیر یہ تحریک کی تھی کہ یہ دعا کثرت سے پڑھیں۔رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنَا وَانُصُرْنَا وَارْحَمْنَا - میں آج ایک تو یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ چونکہ سال ختم ہونے والا ہے دوست دعا ئیں چھوڑیں نہ ! بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ دنیا میں جو حالات رونما ہورہے ہیں ان کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان دعاؤں کو کم کرنے کی بجائے اور بھی زیادہ کریں۔کم سے کم کی تعداد تو میں وہی رکھنا چاہتا ہوں بڑھانا نہیں چاہتا لیکن خدا تعالیٰ جن لوگوں کو ہمت اور توفیق دے اور جن کے دلوں میں اسلام کی محبت اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا شعلہ پہلے سے زیادہ شدت سے بھڑک رہا ہو وہ پہلے سے زیادہ کثرت کے ساتھ حمد اور تسبیح اور درود کا ورد کریں۔اس کے علاوہ میں آج ایک نئی دعا بھی ان دعاؤں میں شامل کرنا چاہتا ہوں دوست اس دعا