خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 364 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 364

خطبات ناصر جلد دوم ۳۶۴ خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۶۸ء انہیں کہا کہ اگر آج ہی واپسی ہوئی ہو تو واپسی پر سورج غروب ہونے سے قبل اس علاقہ میں سے گزرجائیں ورنہ میں کا رنہیں چلاؤں گا۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس زمین پر اپنا فضل کیا اور اسے ان احمدیوں کی پناہ گاہ بنا دیا جو ۱۹۴۷ء کے فسادات میں اپنے مقامات سے اُجڑ کر اور مہاجر بن کر ادھر آئے تھے انہوں نے یہاں آکر پناہ لی اور تقویٰ کے اصول پر پناہ لی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد پر پناہ لی کہ امام ایک ڈھال ہوتا ہے مختلف مصیبتوں ، دکھوں یا دوسرے کے ناجائز تصرفات سے بچنا ہو تو امام کی پناہ میں آجانا چاہیے چنانچہ اس آبادی میں بھی ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ جماعت کے مرکز کی ڈھال بنے تب جا کر یہ جگہ آباد ہوئی۔اب گو تعداد کے لحاظ سے یہ کوئی بڑا قصبہ نہیں لیکن سہولتوں کے لحاظ سے بعض بڑے بڑے قصبوں سے بھی بہتر ہے یہاں لڑکوں کا کالج ہے ، لڑکیوں کا کالج ہے دونوں ہائی سکول ( لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے ) ہیں اور متعد دمحلوں میں چھوٹے بچوں کے لئے سکول قائم ہو چکے ہیں پھر ہسپتال ہے جن لوگوں کو باہر کے ہسپتالوں سے واسطہ پڑا ہے وہ جانتے ہیں کہ تمام کو تاہیوں کے باوجودان ہسپتالوں کے مقابلہ میں ہمارے ہسپتال میں بہت زیادہ سہولتیں ہیں بعض دفعہ ہمارے بھائی اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کا شکر نہیں کرتے اور غلط قسم کی شکایت اور شکوہ ان کے دلوں میں پیدا ہو جاتا ہے مجھے ذاتی طور پر تجربہ ہے پاکستان کا سب سے بڑا ہسپتال لاہور میں ہے ایک دفعہ ہم لاہور گئے وہاں میری ایک بچی کو یکدم اپنڈے سائٹس کا درد اٹھا اور آپریشن کروانا پڑا علاج کے دوران آٹھ دس دن اس ہسپتال کو اندر سے بڑے نزدیک سے مجھے مشاہدہ کرنے کا اتفاق ہوا وہاں جو کچھ ہوتا تھا اسے دیکھ کر میں نے خدا کا شکر ادا کیا کہ گوہم ایک غریب سی جماعت ہیں لیکن ہمارے ہسپتال میں یہ غفلتیں اور بے پرواہیاں نہیں ہو سکتیں جو یہاں ہو رہی ہیں حالانکہ ہسپتال کے ڈاکٹر میرے واقف تھے اور جس قسم کا خرچ وہ بتاتے تھے وہ میں کر رہا تھا لیکن مجھے تسلی نہیں تھی۔ایک دفعہ میری اس بچی کے لئے ڈاکٹروں نے ایک ٹیکہ تجویز کیا اور ساتھ ہی تاکید کی کہ خالی یہ ایک دوائی ٹیکہ میں نہیں دی جائے گی بلکہ دوسری ایک دوائی بھی اس کے ساتھ ملا کر دی جائے گی کیونکہ اس کا