خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 265
خطبات ناصر جلد دوم ۲۶۵ خطبه جمعه ۳۰ راگست ۱۹۶۸ء مومنوں میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اس وعدہ کو جو اللہ تعالیٰ سے کیا تھا سچا کر دکھایا خطبه جمعه فرموده ۳۰ /اگست ۱۹۶۸ء بمقام احمد یہ ہال۔کراچی تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد قرآن کریم کی ذیل کی آیات تلاوت فرمائیں۔قُلْ مَنْ ذَا الَّذِى يَعْصِكُم مِّنَ اللهِ اِنْ اَرَادَ بِكُمْ سُوءًا أَوْ أَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً ۖ وَلَا يَجِدُونَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا (الاحزاب : ۱۸) مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالُ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا - لِيَجْزِيَ اللهُ الصُّدِقِيْنَ بِصِدْقِهِمْ وَيُعَذِّبَ الْمُنْفِقِينَ إِنْ شَاءَ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا نَحِيمًا۔(الاحزاب: ۲۴، ۲۵) آیات مندرجہ بالا کے بعد فرمایا۔کراچی میں نزلہ اور انفلوئنزا کافی پھیلا ہوا ہے اور کل میں بھی اس میں حصہ دار بن گیا۔گو آج کچھ فرق ہے لیکن بڑا شدید حملہ ہوا۔گلے میں بھی تکلیف ہے اور آنکھوں پر بھی اس کا بوجھ ہے۔اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائے۔حصہ دار تو میں آپ کے ساتھ اس میں بن گیا ہوں۔آپ کو بھی جن کو انفلوئنزا ہوا یا جن کو اس کا خطرہ ہے اللہ تعالیٰ اس سے نجات فرمائے اور مجھ پر بھی فضل فرمائے اور صحت دے۔باقی جو دوسری تکلیف تھی اس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور بھی افاقہ