خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 245 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 245

خطبات ناصر جلد دوم ۲۴۵ خطبه جمعه ۱۶ /اگست ۱۹۶۸ء خدا کا رسول اور اس کے خلفاء جو بھی فیصلہ کرے انہیں بشاشت قلبی کے ساتھ قبول کرو خطبه جمعه فرموده ۱۶ راگست ۱۹۶۸ء بمقام احمد یہ ہال۔کراچی تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی :۔قُلْ مَنْ ذَا الَّذِي يَعْصِكُمْ مِنَ اللهِ اِنْ اَرَادَ بِكُمْ سُوءًا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ رَحْمَةً ۖ وَلَا يَجِدُونَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا - (الاحزاب: ۱۸) إنَّ اللهَ وَمَلَيكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا - (الاحزاب : ۵۷) وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُةٌ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَلًا مُّبِينًا۔(الاحزاب: ۳۷) اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری طبیعت پہلے سے اچھی ہے اور خون میں شکر اور قارورہ میں جو شکر تھی وہ بھی کافی کم ہو چکی ہے اور جو ڈاکٹر میرے معالج ہیں ان کی رائے یہ ہے کہ ابھی دوائی نہ کھائی جائے یہ سب کچھ بغیر دوا کے کھانے کے ہو رہا ہے اور کچھ دنوں تک دیکھنا چاہیے۔امید ہے اللہ تعالیٰ فضل کرے گا اور گردوں اور دوسرے اعضا کا جو کام ہے وہ معمول پر آ جائے گا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ -