خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 133
خطبات ناصر جلد دوم ۱۳۳ خطبہ جمعہ ۲۶ را پریل ۱۹۶۸ء اسی سنت کی اتباع میں مئی ۱۹۴۴ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ فرمایا تھا جس کی طرف میں نے پہلے بھی اشارہ کیا ہے کہ کم از کم بارہ مرتبہ روزانہ تسبیح وتحمید اور درود شریف پڑھا کریں جماعت کے دوست۔تو کسی عدد کامعین کر دینا گناہ اور بدعت نہیں بلکہ سنت نبوی کی اتباع ہے اور جو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے خلفاء کے طریق کو بدعت قرار دیتا ہے وہ بیمار ہے اسے اور آپ کو اس کی فکر کرنی چاہیے۔اسے اپنی اور آپ کو اس کی فکر کرنی چاہیے خصوصاً اس تھوڑے سے عرصہ میں ابھی ایک مہینہ بھی نہیں گزرا اس پر۔ویسے تو دوستوں نے اس دن کا انتظار نہیں کیا۔کم از کم کی شرط تھی نا ؟؟ جس کو جس وقت پتہ چلا کہ یہ تحریک کی گئی ہے انہوں نے اس تعداد سے زیادہ پڑھنا شروع کر دیا اور بیسیوں ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے ذکر کی برکت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق کے طفیل بہت سے اپنے بند دروازے کھلوائے اور رُکے ہوئے کام جاری کروا دیئے۔شیطان کا کام ہے۔دلوں میں وسوسہ پیدا کرنا وہ اپنا کام کرتا ہی چلا جائے گا، ہمارا کام ہے شیطان کے ہر وار کو نا کام کر دینا ہمیں اپنے فرض کی طرف متوجہ ہونا چاہیے اور چونکہ ہم میں کوئی طاقت نہیں اس لئے وہ جو تمام طاقتوں کا سر چشمہ اور منبع ہے اس کی طرف رجوع کرنا چاہیے اور اس سے طاقت لے کر اس کے نام کو دنیا پر بلند کرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ ) 谢谢谢