خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 1013 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 1013

خطبات ناصر جلد دوم بڑھتا چلا جاتا ہے۔1015 خطبہ جمعہ ۵/ دسمبر ۱۹۶۹ء پس جس وقت دو Galaxies) کہکشاں) کے درمیان یعنی ستاروں کے ان دوخاندانوں کے درمیان جن کے افراد بے شمار ہیں اور انسان ان کو گن نہیں سکا تو ان بے شمار ستاروں پر مشتمل دوخاندانوں کے درمیان جب اتنا فاصلہ ہو جاتا ہے کہ ستاروں کا ایک اور خاندان وہاں سما سکے تو اللہ تعالیٰ کے امر اور حکم سے وہاں ایک اور Galaxy ) کہکشاں ) پیدا ہو جاتی ہے۔ستاروں کا ایک اور خاندان پیدا ہو جاتا ہے یہ صحیح ہے کہ اس وقت تک انسانی دماغ نے خواہ اس نے سائنس میں کتنی ہی ترقی کیوں نہ کر لی ہو پھر بھی وہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کے کناروں پر ہی نگاہ ڈال سکا ہے اور جس طرح انسان اندھیرے میں ٹول کر کچھ معلوم کر لیتا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ کی خلق اور اس کی ربوبیت اور اس کے حسن و احسان کے جو جلوے اس پیدائش میں ہمیں نظر آتے ہیں ان کے متعلق جس طرح آدمی اندھیرے میں ٹٹول کر کچھ حاصل کر لیتا ہے انسان نے اس طرح کا کچھ حاصل کر لیا ہے اور جو تھوڑا بہت حاصل کیا ہے اس میں ایک چیز یہ بھی آجاتی ہے کہکشاں وغیرہ۔پس تو یہ یوم کا لفظ قرآن کریم کے مطالعہ کی رُو سے اس زمانہ کے لئے بھی بولا جاتا ہے خواہ وہ زمانہ چھوٹا ہو یا بڑا۔جس میں اللہ تعالیٰ کی خاص قدرتوں کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ایسا زمانہ قرآن کریم کی اصطلاح میں یو م کہلاتا ہے۔لیکن لیکة کے لفظ کے معنے یوم سے کچھ مختلف ہیں کیونکہ لیلة یعنی رات میں اندھیروں کا تصور بھی پایا جاتا ہے رات اندھیری ہوتی ہے۔پس اندھیروں کے تصور کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی عظیم صفات کے جلوؤں کا تصور بھی پایا جاتا ہے اور لیکۃ اس زمانے کو کہتے ہیں جب انسان اپنے رب سے انتہائی طور پر دور ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کی روشنی سے کلی طور پر محروم ہو کر اپنے لئے ظلمات پر ظلمات والے حالات پیدا کر لے۔اندھیرا ہی اندھیرا ہواور اسے کچھ نظر نہ آتا یہاں تک کہ اس کو اپنی محرومی بھی نظر نہیں آ رہی ہوتی ، یہاں تک کہ اسے اپنی بدقسمتی بھی نظر نہیں آ رہی ہوتی یہاں تک کہ اسے اپنے بد اعمال بھی بد اعمال نظر نہیں آرہے ہوتے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے غضب اور اس کے قہر کی نگاہ جو اس وقت اس فضا میں پڑ رہی ہوتی ہے وہ بھی اس کو نظر نہیں آ رہی ہوتی۔ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہوتا ہے یہ لَيْلَةُ ہے جس کی طرف لَيْلَةُ الْقَدْرِ