خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 909 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 909

خطبات ناصر جلد اول ۹۰۹ خطبہ جمعہ ۲۲ ستمبر ۱۹۶۷ء امتحان دیا تھا اور وہ فیل ہو گیا جب نتیجہ نکل آیا تو پھر اس نے دعا کرنی شروع کی کہ اے اللہ ! مجھے اس امتحان میں پاس کر دے جس میں فیل ہو چکا ہوں ، تو ایسی دعا کیسے قبول ہوگی؟ ؟ ؟ بے وقت کی دعا ہے یعنی وہ تو اس کی سزا کا وقت شروع ہو گیا ہے نا !!! شرمندگی کی سزا، ایک سال اور ضائع کرنے کی سزا ، اگر اس نے پڑھنا ہے۔تو ساتھ اس کے ماں باپ کو سزا کہ اس پر خرچ کرو تو ایسے موقع پر دعا نہیں قبول ہوا کرتی نہ ہوسکتی ہے۔نہ اس دنیا میں ہماری عقل کہتی ہے مضحکہ خیز بات ہے ایسی دعا قبول نہ ہوگی اور اس دنیا کے متعلق بالکل بے معنی چیز ہے۔چونکہ وہ دنیا ہماری نظروں کے سامنے نہیں۔بعض دفعہ ہماری عقل میں وہ بات آتی بھی نہیں۔لیکن بات وہی ہے کہ جب ایک واقعہ ہو گیا اور اس کے جو بدنتائج تھے ان کے بھگتنے کا زمانہ آ گیا، اس وقت اگر دعا کی جائے کہ اے اللہ مجھے پاس کر دے اور بدنتائج نہ بھگتوں تو یہ غیر معقول دعا، رد کی جانے کے قابل دعا اور رد ہو جانے والی دعا ہے، ایسی دعا نہیں قبول ہوتی۔وَمَا دُعَاءُ الْكَفِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَلٍ پھر ایک کافر کی یہ دعا کہ ایک مومن بندے کے مجاہدہ کا اچھا نتیجہ نہ نکلے وَ مَا دُعَاءُ الْكَفِرِينَ إِلَّا فِي ضَالِ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمان سے ایک سلسلہ کو قائم کرے اور ایک تحریک کو جاری کرے اور پھر جو اس پر ایمان نہ لائیں اور اللہ تعالیٰ کی معرفت اور عرفان نہ رکھتے ہوں ، وہ یہ تدبیر بھی کریں اور دعا بھی کریں کہ وہ سلسلہ کامیاب نہ ہو اور مومنوں کے مجاہدات اور قربانیوں کے وہ اچھے نتائج نہ نکلیں جو عام طور پر اللہ تعالیٰ نکالا کرتا ہے ایسی دعا کو وہ نہیں سنتا بلکہ ایسی دعا کے متعلق فرماتا ہے کہ پرے رکھو، یہ میرے بندے ہیں اور میری راہ میں کوشاں ہیں میں ان کی کوششوں اور مجاہدات کا بہترین نتیجہ نکالوں گا اور ان کو بہترین جزا دوں گا۔تم اگر دعائیں کرتے ہوئے اپنی ناک بھی رگڑ لو تو کوئی فائدہ نہیں ہو گا یہ ہے مطلب وَ مَا دُعَاء الكَفِرِينَ إِلَّا فِي ضَال لیکن وہ شخص جو اپنے خدا کو پہچانتا نہیں جب ان کو کہا جاتا ہے کہ اپنے رب کو پہچانو، خود مجاہدہ کرو خود دعا کرو جس حد تک تم دعا کے فلسفہ کو سمجھ سکتے ہو۔جس حد تک تم دعا کی شرائط کو سمجھ سکتے ہو ان کے مطابق تم دعائیں کرو میں بھی تمہارے ساتھ دعا کروں گا۔خدا کرے کہ تمہارے اس ادھورے مجاہدہ اور کوشش کے ساتھ جب میری دعا شامل ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اسے قبول کرے اپنے فضل سے نہ اس لئے کہ اس پر