خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 908
خطبات ناصر جلد اوّل ۹۰۸ خطبہ جمعہ ۲۲؍ستمبر ۱۹۶۷ء اپنی اپنی استعداد کے مطابق مجاہدہ اور تدبیر کو اپنی انتہا تک پہنچا نا لا زمی ہے اور بہت دفعہ جب ایک انسان اپنی استطاعت کے مطابق اپنے مجاہدہ کو انتہاء تک پہنچا دیتا ہے تب بھی وہ نا کامی کا منہ دیکھتا ہے تب اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے کے ذریعہ احسان کرتے ہوئے ، دعا کو قبول کرتا اور کامیابی کا راستہ اسے دکھا دیتا ہے تا یہ بندہ اپنے رب کو پہچانے۔یہ خیال کرنا کہ تد بیر اور مجاہد ہ اور قربانیاں اور ایثار تو اللہ تعالیٰ کی راہ میں دکھایا نہ جائے لیکن کسی کے ذریعہ سے جو چاہا حاصل کر لیا یہ بھی درست نہیں ہے۔ایک تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے ایسے ناچیز بندے کو ( جیسا میں ہوں ) جب ایک مقام پر فائز کرتا ہے تو اسے سمجھ بھی دیتا ہے کہ بات کرنے والے کی سمجھ کے مطابق اور عقل کے مطابق اس کو مسئلہ سمجھائے ایسے موقع پر کسی اور کا بیچ میں بول پڑنا اس بیچارے کے لئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے اور اصل مقصد فوت ہو جاتا ہے ایسے موقع پر آرام سے بات سننی چاہیے اور بیچ میں بولنا نہیں چاہیے۔باقی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔دعا کا مسئلہ میرے لئے کوئی چھپا ہوا تو نہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے بیان کیا ، قرآن کریم نے بڑا کھول کر اس کو بیان کیا۔مثلاً ایک دوست نے بیچ میں کہہ دیا وَمَا دُعَاءُ الْكَفِرِينَ إِلَّا فِي ضَلل (المؤمن: ۵۱) اور بالکل بے موقع اس آیت کو پڑھ دیا۔ان کو میں نے کہا کہ اس آیت کے ایک معنی یہ ہیں کہ کافر کی دعا جو اللہ تعالیٰ کے سلسلہ کے خلاف کی گئی ہے وہ رد کر دی جاتی ہے اور رائیگاں جاتی ہے اور اس کے ایک اور معنی بھی ہیں کہ جس وقت کا فر کو سزادی جا رہی ہوگی اس وقت اس سزا سے نجات حاصل کرنے کے لئے جو دعا وہ کرتا ہے وہ رائیگاں جاتی ہے، کیونکہ تو بہ کا جو وقت تھا وہ اس نے کھود یا اور تو بہ کا وقت کھو چکنے کے بعد جزا کے میدان میں جو کچھ اس نے کیا تھا ، وہ ساری چیز اس کے سامنے آ گئی۔اس وقت ایمان بالغیب کا تو کوئی پہلو رہتا نہیں اور ایسے موقع پر تو بہ قبول نہیں ہوا کرتی (اسے قرآن کریم نے بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے۔) اس وقت وہ چاہے کتنی دعائیں کرے رد کر دی جائیں گی کیونکہ یہ بے وقت دعائیں ہیں اس نے یہ ہنر سمجھا ہوتا کہ اپنے وقت اور موقع پر اس کے مطابق شرائط کو پورا کرتے ہوئے جو دعا کی جاتی ہے وہ قبول ہوتی ہے ایسے کافر کا حال تو یہی ہے نا !! جیسے ایک لڑکا جس نے ایف۔اے کا