خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 827 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 827

خطبات ناصر جلد اول ۸۲۷ خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء تربیت کر کے ان کمزوریوں کو دور کر دیں۔ان کے لئے خاص طور پر دعائیں کرنے کا بھی موقع ملتا تھا اور باہمی مشورہ اور تبادلۂ خیالات کے بعد زیادہ اچھا پروگرام بھی بنایا جا سکتا تھا اور دوسری غرض میرے اس سفر کی یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں بڑے زور کیسا تھ یہ ڈالا تھا کہ ان قوموں کی تباہی کا وقت قریب آ گیا ہے اس لئے ان پر اتمام حجت ہونی چاہیے۔چنانچہ ہر پریس کا نفرنس میں میں ان کو یہی کہتا تھا کہ جو بات میں آپ کو آج بتانے والا ہوں اس وقت آپ اس کو انہونی خیال کریں گے اور تم مجھے پاگل سمجھو گے۔لیکن اگر تم نے اپنے پیدا کرنے والے کی طرف رجوع نہ کیا تو یہ تباہی تم پر ضرور آئے گی۔پھر جو آپ میں سے بچیں گے وہ میرے گواہ ہوں گے۔وہ اس بات کی گواہی دیں گے کہ آج میں تمہارے ساتھ سچی باتیں کر رہا ہوں۔پس یہ دو اغراض تھیں جن کے لئے یہ سفر کیا گیا تھا۔اب میں پہلے پریس کو لیتا ہوں جیسے اخباروں کے ایڈیٹر آزاد ہوتے ہیں کہ جو مرضی ہولکھ دیں اور غلط بات کی تردید بھی شائع نہ کریں اسی طرح پریس بھی آزاد ہوتا ہے وہ بھی انہی کا ایک حصہ ہوتا ہے۔جو بیان وہ چاہیں لکھ دیں۔ایک بات میں نہ کہوں اور وہ میری طرف منسوب کر دیں تو انہیں کون پوچھ سکتا ہے یا میں ایک بات کہوں تو وہ آدھی شائع کریں اور آدھی شائع نہ کریں۔وہ اس بات کا وہ حصہ دیں کہ اگر اس کا دوسرا حصہ لوگوں کے سامنے نہ آئے تو بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو جا ئیں تو انہیں کون روک سکتا ہے اس لئے ہمارے مبلغ پر یس کا نفرنسز سے خائف تھے خصوصاً اس لئے بھی کہ آج کل یورپ میں اسلام کے خلاف تعصب اپنی انتہا کو پہنچا ہوا ہے آپ اس تعصب کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔مجھے ذاتی مشاہدہ سے یہ علم حاصل ہوا ہے کہ وہ قو میں جواب تک یہ ظاہر کرتیں رہی ہیں کہ ہم میں بڑی رواداری پائی جاتی ہے۔ہم میں بڑی (Tolerance) ہے در اصل ان کے اندر اسلام کے خلاف بڑا تعصب پایا جاتا ہے۔اور کبھی اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دیتا ہے کہ وہ تعصب ننگا ہو کر نمایاں ہو جاتا ہے اور وہ اسے چھپا نہیں سکتے۔آج کل سارا یورپ (انگلستان سمیت ) اس قسم کے تعصب کی مرض میں مبتلا ہے۔یہاں تک کہ پچھلے دو چار مہینوں میں بعض عرب باشندوں پر چاقو اور چھری سے حملے بھی کئے گئے ہیں جو ان ملکوں کے لئے بالکل