خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 778
خطبات ناصر جلد اوّل 227 خطبہ جمعہ ۷ جولائی ۱۹۶۷ء ساتھ بلکہ آسمانی نشانوں کے ساتھ اپنی صداقت دنیا کے سامنے پیش کی تھی سارے فراڈ تھے۔تو اس قوم کے متعلق دو باتوں کا ذکر کیا گیا ہے اور بظاہر وہ دونوں ہی انہونی باتیں معلوم ہوتی ہیں۔ایک یہ کہ اگر یہ ایٹامک ورلڈ میں ہو گئی ایٹم کی جنگ کے اندر یہ ملوث ہوئے اور لڑ پڑے دوسرے گروہوں کے ساتھ ، تو جہاں بڑی کثرت سے تباہی آئے گی اور اس کے ملک میں بھی بعض علاقے ایسے ہوں گے کہ جہاں زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا وہاں ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ اس ملک میں بسنے والوں کی کافی تعداد بچ جائے گی مرے گی نہیں اور پھر وہ اپنے ملک میں پھیلے گی اور اسے آباد کرے گی اور دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ اس قسم کے آسمانی نشان ظاہر کرے گا کہ وہ خدا کی طرف رجوع کریں گے اور تیسرے یہ کہ جب وہ خدا کی طرف رجوع کریں گے تو سوائے احمدیت کی گود کے اور کہیں ان کو پناہ نہیں ملے گی۔وہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچیں گے کہ اگر ہم نے اللہ تعالیٰ سے حقیقی اور سچا تعلق قائم کرنا ہے تو احمدیت ہی اس کا ذریعہ ہے۔جس کے نتیجہ میں ہم اپنے پیدا کر نیوالے اپنے رب سے حقیقی اور سچا تعلق قائم کر سکتے ہیں۔یہ ساری باتیں آج ناممکن نظر آتی ہیں۔یا کم از کم ایسا دعویٰ کر دینا بڑا ہی عجیب معلوم ہوتا ہے۔ہمیں یہ تو نظر آرہا ہے کہ شاید ایٹم کی جنگ ہو جائے لیکن یہ دعوی کرنا کہ اگر ایٹم کی جنگ ہو جائے تو امریکہ کے متعلق جہاں تک مجھے علم ہے یہ نہیں بتایا گیا کہ سارے مر جائیں گے تباہ ہو جائیں گے یا بچیں گے نہیں بچیں گے۔لیکن روس کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اگر چہ اس کے بعض علاقے تباہ ہو جائیں گے لیکن اس قوم کی اکثریت زندہ رہے گی وہ اسلام کو قبول کرے گی اور اپنے رب سے تعلق قائم کرے گی۔اتنا ز بر دست دعوئی اور اتنی انہونی بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا کے سامنے رکھی۔دنیا اس وقت تک بھی اس بات کو ہنسی اور ٹھٹھے میں اڑاتی رہی ہے لیکن یہ واقعہ تو ہو کر رہنے والا ہے اور جب میں کہتا ہوں کہ یہ واقعہ ہو کر رہنے والا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک یا دو باتیں دنیا کے سامنے ایسی نہیں رکھی ہیں جو انہونی نظر آتی تھیں دنیا کو بلکہ ایک سلسلہ ایسی باتوں کا آپ نے رکھا۔اس میں سے پہلی بات تو ہو چکی۔آپ نے فرمایا تھا ۱۹۰۲ء میں کہ اس وقت مغربی طاقتیں صرف مغربی طاقتوں