خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 623 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 623

خطبات ناصر جلد اول ۶۲۳ خطبه جمعه ۲۴ / مارچ ۱۹۶۷ء جماعت احمدیہ کا قیام غلبہ اسلام اور اشاعتِ اسلام کی تکمیل کے لئے کیا گیا ہے خطبه جمعه فرموده ۲۴ مارچ ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میرا ارادہ تو اس مضمون کے تسلسل میں خطبہ دینے کا تھا جسے میں نے دو خطبوں کی تمہید کے بعد عیدالاضحیہ کے خطبہ کے موقعہ پر شروع کیا تھا لیکن چونکہ موسم کی وجہ سے اہل ربوہ جمعہ میں شامل نہیں ہو سکے اور اس کی انہیں اللہ تعالیٰ نے اسلامی شریعت میں اجازت بھی دی ہے اسی لئے یہاں آنے کے بعد میں نے اپنا یہ ارادہ اس خیال سے ترک کر دیا ہے کہ میرے پہلے مخاطب جماعت میں چونکہ اہالیانِ ربوہ ہیں ان میں سے اگر اکثر شامل نہ ہوں جمعہ کے موقعہ پر تو بہتر یہی ہے کہ اس مضمون کو میں آئندہ جمعہ پر ملتوی کر دوں اللہ تعالیٰ سے یہ امید رکھتے ہوئے کہ وہ مجھے بھی توفیق عطا کرے گا اپنے اس مضمون کی تکمیل کے لئے اور اہالیان ربوہ کو بھی زیادہ سے زیادہ ان باتوں کے سننے کی توفیق عطا کرے گا کیونکہ یہ مضمون جماعت کی تربیت کے لئے میرے نزدیک نہایت ہی اہم ہے۔اس وقت میں اپنے بھائیوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے متعدد بار یہ فرمایا ہے کہ ہم نے جتنے ظاہری سامان ہمیں ملے ہیں ان کو استعمال کرتے ہوئے اپنی انتہائی کوشش حقیقی اور صحیح اسلام کو قائم کرنے اور پھیلانے کے لئے صرف کر دی ہے لیکن یہ دنیا