خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 521 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 521

خطبات ناصر جلد اول ۵۲۱ خطبه جمعه ۲۵ نومبر ۱۹۶۶ء اپنے دائرہ کے اندر کام کرنا چاہیے اور دوسری تنظیموں سے بہر حال پورا تعاون کرنا چاہیے تب جماعت کا قدم تیز سے تیز تر ہوتا چلا جائے گا اور جیسا کہ ہماری دلی آرزو ہے اسلام تمام ادیان باطلہ پر غالب ہو جائے گا۔ہر گھر میں تلاوت قرآن کریم ہوگی اور وہ گھر ایسے گھر بن جائیں گے جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ أَن تُرفَعَ (النور : ۳۷) جن کے متعلق اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے کہ انہیں روحانی رفعتیں عطا کی جائیں یہ مطلب نہیں کہ انہیں اٹھا کر پہاڑوں پر رکھا جائے گا۔دراصل یہ بات مکینوں کے متعلق ہے کہ ایسے لوگ ان مکانوں اور گھروں میں بسیں گے کہ جو روحانی رفعتوں کو عبور کرتے ہوئے کہیں کے کہیں نکل جائیں گے بلکہ سات آسمانوں کو بھی پھلانگ جائیں گے۔خدا کرے کہ تمام بنی نوع اس نور کو پہچانیں اور اس سے حصہ لیں جو خدا تعالیٰ سے نکلا اور بنی نوع انسان کو روحانی ترقی دینے کے لئے اس دنیا میں بھیجا گیا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کے لئے توفیق بخشے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوہ ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ ء صفحہ ۱ تا ۶ )