خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 287
خطبات ناصر جلد اول ۲۸۷ خطبہ جمعہ ۱۷ جون ۱۹۶۶ء ہر ظلمت جو اُٹھتی ہے اس کا پہلا نشانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے ہیں صلی خطبه جمعه فرموده ۱۷ جون ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سورہ آل عمران کی آیت لتبلونَ فِي أَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ وَ لَتَسْمَعُنَ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ قف وَمِنَ الَّذِينَ اشْرَكُوا أَذًى كَثِيرًا وَإِنْ تَصْبِرُوا وَ تَتَّقُوا فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ - تلاوت فرمائی اور اس کا ترجمہ فرمایا کہ (ال عمران : ۱۸۷) تمہیں تمہاری جانوں اور تمہارے مالوں کے متعلق ضرور آزمایا جائے گا اور تم ضرور ان لوگوں سے جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی اور ان سے بھی جو مشرک ہیں بہت دکھ دینے والا کلام سنو گے۔اگر تم صبر کرو گے اور تقویٰ اختیار کرو گے۔تو یہ یقیناً ہمت کے کاموں میں سے ہے۔“ پھر فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اس آیت کا ہمارے زمانہ سے بہت گہرا تعلق ہے اور دراصل یہ قرآنی پیشگوئی ہے۔جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانہ میں پوری ہوئی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔اہل علم مسلمان اس بات کو خوب جانتے ہیں کہ قرآن شریف میں آخری زمانہ کے