خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 10
خطبات ناصر جلد اول 1۔خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۶۵ء مجھے لکھیں گے اور کہیں گے کہ ہمارے لئے دعا کریں۔تو میری دعا یہ ہے کہ ایسے موقع پر میرا خدا مجھے شرمندہ نہ کرے۔بلکہ اس ذمہ داری کے نبھانے کے لئے قبولیت دعا کی جو ضرورت ہے وہ قبولیت دعا کا نشان مجھے عطا کرے اس لئے نہیں کہ میں اس ذریعہ سے دنیا کے مال و اسباب حاصل کرنا چاہتا ہوں۔بلکہ اس لئے کہ میں آپ کے دکھوں اور در دوں اور تکلیفوں کو دور کرسکوں اور آپ کی ترقیات کی جو خواہش میرے دل میں پیدا کی گئی ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کے سامان پیدا ہو جائیں اور خدا کرے ہمارا یہ قافلہ اسی اتحاد اور اتفاق کے ساتھ دنیا کے تمام ملکوں میں، دنیا کے تمام شہروں میں اور ان شہروں کے ہر گلی کوچہ میں بڑھتا چلا جائے اور خدا تعالیٰ کا یہ منشا پورا ہو کہ اسلام دنیا پر پھر غالب آجائے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں اس کی توفیق دیتا ر ہے۔آمین روز نامه الفضل ربوه ۱۸ نومبر ۱۹۶۵ صفحه ۱ تا ۴)