خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 1002
خطبات ناصر جلد اول 1005 خطبہ جمعہ ۸/دسمبر ۱۹۶۷ء کے مطابق اپنے گھر میں وسعت پیدا کرنے والا ہے وہ بھی اس کا مخاطب ہے۔تو اگر آپ جلسہ کے موقع پر یا دوسرے موقعوں پر جب جماعت کو مکانوں کی ضرورت پڑتی ہے اپنے مکان وقتی طور پر سلسلہ کے لئے دیں تو مالی لحاظ سے تو آپ کو کوئی نقصان نہیں لیکن بے انتہاء ثواب آپ کما رہے ہوتے ہیں اور ان تمام برکتوں کے وارث بن رہے ہوتے ہیں جن برکتوں کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا نے کہا کہ میں تیرے گھر پر نازل کروں گا کیونکہ اس طرح آپ کا گھر بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر کا ایک حصہ بن جاتا ہے تو زیادہ سے زیادہ مکان یا ان کے حصے جلسہ سالانہ کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مہمانوں کے لئے پیش کریں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعتی عمارتیں بھی ہر سال کچھ نہ کچھ بڑھتی ہی رہتی ہیں لیکن خدا تعالیٰ کا بڑا فضل ہے کہ ہر سال ہی مکانیت میں زیادتی اور وسعت پیدا ہو جانے کے باوجود مکان تنگ ہو جاتا ہے اور مہمان زیادہ ہوتے ہیں۔یہ تو ہوتا ہی رہے گا تا کہ یہاں کے رہنے والے بھی اور آنے والے بھی مکان کی تنگی کے نتیجہ میں ہمیشہ ثواب حاصل کرتے رہیں اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ اپنی پوری شان کے ساتھ پورا ہوتا رہے۔روزنامه الفضل ربو ه ۱۶؍ دسمبر ۱۹۶۷ صفحه ۲ تا ۴)