خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 725 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 725

خطبات ناصر جلد دہم ۷۲۵ خطبہ نکاح یکم اپریل ۱۹۷۶ء ساری دنیا ہماری مخالفت پر تل گئی ہے اور خدا تعالیٰ ہماری استقامت کا امتحان لے رہا ہے خطبہ نکاح فرمودہ یکم اپریل ۱۹۷۶ء بمقام مسجد مبارک ربوہ حضور انور نے بعد نماز ظہر دونکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں نکاحوں کے اعلان کے لئے کھڑا ہوا ہوں۔ایک تو ہمارے محترم جلال الدین صاحب شمس مرحوم رضی اللہ عنہ کے واقف زندگی لڑکے کا نکاح ہے جو ایک واقف زندگی ( مکرم مسعود احمد صاحب جہلمی مبلغ امریکہ ) کی بہن کے ساتھ قرار پایا ہے۔مکرم شمس صاحب مرحوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ غلبہ اسلام کے جہاد کے مرد میدان تھے۔اللہ تعالیٰ کی توفیق اور اس کی رحمت سے انہوں نے اس جہاد میں صدق و وفا کا بہت عمدہ مظاہرہ کیا اور بڑی محنت سے اور بڑی جانفشانی کے ساتھ دن اور رات دن خدمت اسلام میں اپنی زندگی گزار دی۔ان کے پانچ لڑکے ہیں مگر واقف زندگی ایک یہی ہمارا عزیز بچہ ہے۔اس واسطے ایک واقف زندگی کے لئے مخلصین احمدیت کے دل سے جو دعائیں نکلتی ہیں ان کا وارث یہ ایک بچہ ہو گیا ہے۔میں بھی ہمیشہ دعا کرتا ہوں اور جماعت کو بھی ایسے خاندانوں کے واقفین بچوں کے لئے دعائیں کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ان کے کام میں برکت ڈالے۔ان کے اخلاص میں برکت