خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 703 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 703

خطبات ناصر جلد دہم ۷۰۳ خطبہ نکاح ۶ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء اسلام نے کہا ہے جب لڑکا اور لڑکی بلوغت کو پہنچ جاتے ہیں تو ان کی شادی ہونی چاہیے خطبہ نکاح فرموده ۶ /دسمبر ۱۹۷۵ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر از راہ شفقت ایک نکاح کا اعلان فرمایا۔اس موقع پر حضور انور نے فضل عمر فاؤنڈیشن کے تحت انعام کے مستحق قرار پانے والے دو مقالہ نگاروں کو اپنے دست مبارک سے انعامات دیتے ہوئے فرمایا:۔اس وقت ایک تو ان مقالوں کے سلسلے میں میں نے کچھ کہنا ہے اور دوسرے ایک نکاح کا اعلان کرنا ہے۔چونکہ ان دونوں میں آپس میں کوئی لڑائی اور جھگڑانہیں ہے اس لئے ایک ہی گفتگو میں دونوں باتیں ہو جائیں گی۔خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔بعض خاندانوں کو اپنے لڑکے یا لڑکی کے رشتہ کی تلاش میں دقت محسوس ہوتی ہے اور کافی تگ و دو کرنی پڑتی ہے اور بڑی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے اور فضل عمر فاؤنڈیشن کو مقالہ لکھنے والوں کی تلاش میں بڑی تگ و دو کرنی پڑتی ہے اور بڑی پریشانیاں اٹھانی پڑتی ہیں حالانکہ یہ دونوں باتیں کوئی ایسی پیچیدہ مسئلوں پر مشتمل نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جماعت پر فضل کیا ہے اور ساری جماعت کو ایک خاندان بنادیا ہے اور یہ جو سید اور مغل اور پٹھان اور چوہدری کا فرق تھا اسے مٹا دیا