خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 699
خطبات ناصر جلد دہم ۶۹۹ خطبہ نکاح ۲۷ مارچ ۱۹۷۵ء اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آخری شریعت اور اسلام کو دنیا میں غالب کرے گا خطبہ نکاح فرموده ۲۷ مارچ ۱۹۷۵ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر از راہ شفقت مندرجہ ذیل دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱۔محترمہ عقیلہ شمس صاحبہ بنت حضرت مولوی جلال الدین صاحب شمس رضی اللہ عنہ کا نکاح پندرہ ہزار روپے مہر پر محترم لیفٹینٹ نوید سعید صاحب ابن مکرم میجر محمد سعید صاحب لاہور کے ساتھ قرار پایا۔-۲- محترمه نور عین فضل صاحبہ بنت مکرم شیخ فضل احمد لاہور کا نکاح پندرہ ہزار روپے حق مہر پر محترم بشیر الدین صاحب شمس ابن حضرت مولوی جلال الدین صاحب شمس رضی اللہ عنہ ربوہ کے ساتھ قرار پایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں دو عزیز بچے جو محترم شمس صاحب مرحوم رضی اللہ عنہ کے بچے ہیں ایک لڑکا اور ایک لڑکی اور دو دوسرے عزیز بچے جن کے ساتھ ان کی شادی ہوگی کے نکاحوں کا اعلان کروں گا۔اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت اور فضل سے محترم شمس صاحب رضی اللہ عنہ کو اپنے حضور نوازا۔