خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 690 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 690

خطبات ناصر جلد دہم ۶۹۰ خطبہ نکاح ۲۲ / دسمبر ۱۹۷۴ء بشاشت ہے جسے خدا نے دیکھا کیونکہ وہ علام الغیوب ہے۔اس کی نگاہ جو کچھ دیکھ سکتی ہے، انسان تو وہ نہیں دیکھ سکتا اس لئے جماعت بحیثیت جماعت خوش ہے۔میں بھی خوش ہوں اور آپ بھی خوش ہیں اس دنیا کی چیزیں تو عارضی ہیں۔دنیا کی لذتیں بھی اور اس کے اموال بھی عارضی ہیں۔دنیا کی عزتیں بھی اور اس کے اقتدار بھی عارضی ہیں۔یہاں تو کسی چیز کو پائیداری نہیں۔پائیداری تو اسی چیز کو حاصل ہے جس کی طرف ازلی و ابدی طاقتیں رکھنے والا خدا متوجہ ہوا اور جن کا وہ فیصلہ کرے۔پس خدا نے یہ فرمایا ہے کہ میری توجہ جماعت احمدیہ کی طرف ہے۔میں اس کے ذریعہ اسلام کو دنیا میں غالب کروں گا۔دنیا کہتی ہے یہ ایک مختصر سی جماعت ہے۔میں اور آپ بھی اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ یہ ایک مختصر سی جماعت ہے۔دنیا کہتی ہے یہ ایک غریب جماعت ہے اور ہم اس سے بھی انکار نہیں کرتے۔یہ واقعی ایک غریب جماعت ہے دنیا کہتی ہے یہ ایک بے بس اور بے کس جماعت ہے ہم اس سے کب انکار کرتے ہیں۔ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ ہم بے کس اور بے بس جماعت ہیں۔دنیا کہتی ہے یہ اقتدار سے محروم جماعت ہے ہم کہتے ہیں دنیا درست کہتی ہے کہ جماعت احمد یہ اقتدار سے محروم جماعت ہے لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ جس کے پاس دولت کے خزانے ہیں اور جس کا حکم اس دنیا میں چلتا ہے اور حقیقی طور پر صاحب اقتدار ہے وہی ہمارا سب کچھ ہے۔اسی لئے ہم یہ کہتے ہیں لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمدُ ہم خدا کے مالک اور صاحب اقتدار ہونے کے جلوے اپنی زندگیوں میں دیکھتے ہیں۔ہمیں دنیوی اقتدار سے کیا واسطہ۔ہمیں تو اس قادر مطلق خدا نے یہ فرمایا ہے کہ میں اس زمانہ میں مہدی معہود علیہ السلام کی جماعت کے ذریعہ اسلام کو ساری دنیا میں غالب کروں گا اور یہ کام ان پیشگوئیوں کے مطابق ہو گا جو صدیوں پہلے سے دی گئی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے لے کر صلحائے امت نے ہر صدی میں مہدی معہود علیہ السلام کے آنے کی خبر دی ہے۔پس ان پیشگوئیوں کے مطابق جماعت احمد یہ بحیثیت جماعت خود کو خدا تعالیٰ کی ذات میں فنا کر کے اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرے گی۔انشاء اللہ العزیز غرض ہم بڑے نازک دور میں داخل ہو چکے ہیں اور یہ اگلے سوسال کے اوپر پھیلا ہوا زمانہ ہے جس کے شروع ہونے میں چودہ ، پندرہ سال باقی رہ گئے ہیں۔یہ اگلی صدی غلبہ اسلام کی