خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 659 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 659

خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۲۳؍ دسمبر ۱۹۷۳ء خدا تعالیٰ کا یہی منشا ہے کہ اسلام کو آخری فتح نصیب ہو خطبہ نکاح فرموده ۲۳ / دسمبر ۱۹۷۳ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر از راہ شفقت تین نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں تین نکاحوں کا اعلان کروں گا۔ایک تو میرے چھوٹے بھائی مرزا حفیظ احمد صاحب کی بچی عزیزہ امتہ الرافع کے نکاح کا اعلان ہوگا۔یہ نکاح میری ہمشیرہ امتہ الحکیم صاحبہ کے بڑے بیٹے سے قرار پایا ہے۔ہماری یہ ہمشیرہ بھی بڑی خاموش طبع ، ہر وقت دعاؤں میں لگی رہنے والی اور اپنے بچوں کی بڑی اچھی تربیت کرنے والی ہیں۔خدا کرے کہ ہر دو ( یعنی میرا بھائی اور میری بہن ) جن خواہشات کے ساتھ اور جن دعاؤں کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں پر جس توقع کے ساتھ یہ رشتہ کر رہے ہیں اس کے مطابق اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی نسل سے جو خواہش کی ہے اس کے مطابق بھی یہ رشتہ مبارک ہو اور سب کے لئے خیر و برکت کا باعث بنے۔اسی طرح دوسرے دور شتے بھی جن کا اس وقت اعلان ہو گا۔خیر و برکت کا موجب بنیں۔اللہ تعالیٰ نے ہم سب کو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی