خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 651 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 651

خطبات ناصر جلد دہم ۶۵۱ خطبہ نکاح ۲۹/اکتوبر ۱۹۷۳ء روپے حق مہر پر عزیزم مکرم مرزا شکیل مبرور احمد صاحب جو مکرم میاں شریف احمد صاحب ساکن اسلام آباد کے صاحبزادہ ہیں ان کے ساتھ قرار پایا ہے۔مکرم میاں شریف احمد صاحب ہمارے بزرگ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت میاں محمد شریف صاحب کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ہمارا یہ بچہ عزیزم مرزا شکیل مبرور احمد ڈپٹی محمد شریف صاحب کا پوتا اور ہماری مہر آپا صاحبہ کا بھانجا ہے۔مرزا حفیظ احمد صاحب کی صاحبزادی عزیزہ امتہ الولی بڑی پیاری بچی ہے اور بڑی سلجھی ہوئی ، باوقار اور اچھی تربیت یافتہ بچی ہے۔ایسی بچیاں جب ان (خاندان حضرت مسیح موعود کے باہر کے ) گھروں میں جاتی ہیں تو ان گھروں پر ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کیونکہ بعض دفعہ تربیت اور غیر تربیت کا آپس میں ٹکراؤ ہو جاتا ہے۔گومرزا شکیل کو تو میں زیادہ نہیں جانتا لیکن ان رشتوں کو تو بڑی اچھی طرح جانتا ہوں جن میں یہ نتھیال اور ددھیال کی طرف سے بندھے ہوئے ہیں خدا کرے کہ ہمارے یہ عزیز بھی تربیت یافتہ ہوں اور ایک مخلص احمدی ماندان سے تعلق رکھنے والے بچوں کی طرح زندگی گزارنے والے اور اپنے بچوں کی تربیت کرنے والے ہوں۔عزیزہ امتہ الکریم نعیمہ صاحبہ بنت مکرم کرنل مرزا محمد شفیع صاحب راولپنڈی کا نکاح دس ہزار روپے حق مہر پر عزیزم کیپٹن افضال احمد صاحب جو مکرم بر یگیڈ ئیرا اقبال احمد صاحب شمیم (سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن) کے صاحبزادہ ہیں سے قرار پایا ہے۔ہمارے بر یگیڈ ئیراقبال احمد شمیم صاحب جب فوج میں بریگیڈئیر کے عہدہ پر فائز تھے اس وقت بھی بڑے اخلاص سے زندگی کے دن گزارتے تھے اور اب بھی اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے یہاں سلسلہ کے بہت سے کام رضا کارانہ طور پر بڑی محبت اور پیار سے انجام دے رہے ہیں۔اسی لئے قریباً سارے ہی نکاح ایسے تھے کہ ان کے لئے خاص طور پر دل سے دعا نکلتی ہے۔بعض تو عام دعائیں ہوتی ہیں۔جن میں ہم سب ایک دوسرے کو شریک کرتے ہیں۔بعض دفعہ خاص دعا کی تحریک ہوتی ہے ان بزرگوں کو دیکھ کر اور توجہ جاتی ہے آئندہ نسل کی اصلاح کی طرف۔عزیزہ بشری شریف صاحبہ بنت مکرم چوہدری محمد شریف صاحب مبلغ سلسلہ عالیہ احمدیہ کا