خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 606 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 606

خطبات ناصر جلد دہم ۶۰۶ خطبہ نکاح ۶ را کتوبر ۱۹۷۲ء پس افراد خاندان کی گو ذمہ داری بھی زیادہ ہے ان کے لئے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے امکانات بھی زیادہ ہیں اور استغفار کرنے کی ضرورت بھی زیادہ ہے لیکن جہاں تک عزت اور احترام کا سوال ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد کی عزت اور احترام کسی احمدی سے زیادہ نہیں۔ہر احمدی صاحب عزت و احترام ہے۔جو شخص احمدی نہیں وہ اگر اپنے بھائی کی عزت اور احترام نہیں کرتا تو ہمارے نزدیک وہ خدا کی گرفت میں ہے۔مگر ایک احمدی جو اپنے احمدی بھائی کی عزت اور احترام نہیں کرتا یا جو احمدی عورت اپنی بہن کی عزت اور احترام نہیں کرتی یا کوئی احمدی مرد اپنے رشتہ داروں میں سے کسی عزیزہ کی عزت اور احترام نہیں کرتا یا کوئی احمدی عورت اپنے عزیزوں میں سے کسی مرد کی عزت اور احترام نہیں کرتی تو وہ خدا کے نزدیک دوسروں کے مقابلہ میں زیادہ مجرم ہے خدا تعالیٰ نے اسلام کے ذریعہ آپس میں اخوت اور پیار اور باہمی مودت اور احترام کا ایک ایسا دریا بہا دیا ہے جس کا بہت بڑا پاٹ ہے اور جس میں روز بروز پانی بڑھتا چلا جاتا ہے۔پس ذمہ داریاں بڑی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنا ضروری ہے۔اس لئے دوست دعا کریں ہم بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس عزیزہ کو اپنی ذمہ داریاں سمجھنے اور نباہنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کے دولہا ( جو پشاور کے ایک احمدی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ) کو بھی اپنی نئی ذمہ داریاں سمجھنے اور انہیں بہتر رنگ میں ادا کرنے کی توفیق بخشے۔ان دعاؤں کے ساتھ اور اس عزم کے ساتھ کہ میں انشاء اللہ آئندہ بھی ان کے لئے دعائیں کرتا رہوں گا اور اس توقع کے ساتھ کہ سبھی احباب اپنی دعاؤں میں ان کو نہیں بھولیں گے میں اب اس نکاح کا اعلان کرتا ہوں۔ایجاب و قبول کے بعد حضور انور نے اس رشتہ کے بہت ہی بابرکت اور موجب ثمرات حسنہ ہونے کے لئے احباب سمیت لمبی دعا کرائی۔روزنامه الفضل ربوه ۱۵ را کتوبر ۱۹۷۲ ء صفحه ۵)