خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 571
خطبات ناصر جلد دہم ۵۷۱ خطبہ نکاح ۲۸ نومبر ۱۹۷۱ء اصلاح اعمال کے لئے قول سدید کا ہونا ضروری ہے خطبہ نکاح فرموده ۲۸ نومبر ۱۹۷۱ء بمقام مسجد مبارک ربوہ حضور انور نے بعد نماز ظہر چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ان آیات میں جو نکاح کے موقع پر پڑھی جاتی ہیں ، ایک بات یہ بھی بیان ہوئی ہے کہ اصلاح اعمال کے لئے قول سدید کا ہونا ضروری ہے۔اکثر تکالیف اور پریشانیاں بد اعمالیوں کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہیں اور جہاں تک آپس کے تعلقات کا تعلق ہے بداعمالیوں کی بڑی وجہ قول سدید کا نہ ہونا ہے اگر صاف اور سیدھی مومنانہ بات کی جائے تو کسی غلط فہمی کا امکان نہیں رہتا اور کسی بدمزگی اور پریشانی کا خطرہ نہیں رہتا۔اللہ تعالیٰ ہم سبھی کو اعمال صالحہ بجالانے کی توفیق عطا کرے اور ہم سب کے اعمال کی اصلاح کے سامان پیدا کرے اور ہمیں قول سدید کی ایسی عادت ہو جائے کہ یہ چیز ہمارے لئے ایک طرۂ امتیاز بن جائے۔اس وقت میں چھ نکاحوں کا اعلان کروں گا۔ایک نکاح تو رشتہ کے لحاظ سے اور پیار کے تعلق کے نتیجہ میں میری اپنی بچی ہی کا ہے۔یہ بچی میاں عبدالرحیم صاحب اور میری چھوٹی ہمشیرہ