خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 539
خطبات ناصر جلد دہم ۵۳۹ خطبہ نکاح یکم اگست ۱۹۷۰ء حقیقی مستقبل کی حقیقی فکر کرنے والے ہی مومن ہیں خطبہ نکاح فرمودہ یکم اگست ۱۹۷۰ ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر از راہ شفقت مندرجہ ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ا۔محترمہ رقیه بیگم صاحبہ بنت رستم خان صاحب مرحوم سعید آباد پشاور کا نکاح ہمراہ سید جمیل لطیف پسر محترم مکرم سید طیب لطیف صاحب بعوض تین ہزار روپے حق مہر۔-۲- محترمہ مریم صدیقہ صاحبہ بنت محترم شیخ عبد القادر صاحب مرحوم مربی سلسلہ احمد یہ لا ہور کا نکاح ہمراہ محترم صفی الرحمان صاحب خورشید پسر مکرم محترم حکیم حفیظ الرحمن صاحب سنوری ربوه بعوض دو ہزار روپے حق مہر۔محترمہ امتة الجمیل صاحبہ بنت محترم ڈاکٹر خیر الدین صاحب ربوہ کا نکاح ہمراہ محترم عبدالباسط صاحب پسر مکرم چوہدری اللہ بخش صاحب ربوہ بعوض پانچ ہزار روپے حق مہر۔محتر م سلمی ثریا ڈار صاحبہ بنت مکرم نذیر احمد صاحب ڈارلندن کا نکاح ہمراہ محترم حامد اقبال پسر مکرم عبدالرؤف صاحب سیالکوٹ بعوض سات ہزار روپے حق مہر۔۵ محترم امتہ الجمیل بٹ صاحبہ بنت جمیل احمد صاحب بٹ مرحوم کا نکاح ہمراہ محترم نثار احمد بٹ پسر مکرم فضل الہی بٹ صاحب لندن بعوض ۸۵۰ پونڈ حق مہر پر قرار پایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں جن نکاحوں کا اعلان کروں گا دنیا میں تین قسم کے فرد یا اقوام ہوتی ہیں ایک